
کراچی کے اصل حقائق کو اجاگر کرنے کے لئے تاجروں کا متحرک ہونا خوش آئند ہے ۔ گورنرسندھ
جمعہ 20 اپریل 2018 16:23

(جاری ہے)
اس موقع پر پولیس کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ایس ایس پی عمر شاہد اور ایس پی سٹی شہلا قریشی بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں شہر کے ساز گار ماحول، اصل حقائق دنیا کے سامنے لانے کے لئے تاجروں کی تجاویز، شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے سماجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے کردار، شہر میں جاری معاشی و اقتصادی سرگرمیوں، سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ، کھیلوں کے فروغ، پولیس عوام کے مابین تعاون کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ 2013ء میں مشکل حالات میں صنعت کار، تاجر اور کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ افراد مشکل زندگی گذار رہے تھے لیکن حب الوطنی کے جذبہ نے انہیں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر راغب کیا، ان کی گراں قدر خدمات کے باعث ہی ملکی معیشت دوبارہ مستحکم ہو گئی، شہر میں امن و امان کے قیام، مستحکم معیشت اور سیاسی، سماجی، ثقافتی، ادبی، کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے پروان چڑھنے سے کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے اصل حقائق دنیا کے سامنے لانے کے لئے شہر میں عالمی کانفرنسز، نمائشوں اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جار ہے ہیں، حال ہی میں پاکستان سپر لیگ فائنل میں پورے شہر میں عید کا سماں رہا لوگوں نے طویل عرصہ بعد کراچی میں عالمی کرکٹ کی بحالی کو زبردست انداز میں خیر مقدم کیا جس کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شہر کے باسیوں کا جوش و خروش قابل دید تھا، شہر کے مکینوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ روشنیوں کے شہر کے باسیوں نے محبت، اخوت، بھائی چارہ اور ہم آہنگی سے عدم برداشت کے رویہ کا خاتمہ کردیا ہے، شہر میں نفرت، انتشار، تقسیم، لسانیت، فرقہ واریت اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں، شہر میں مخصوص ذہنیت کے حامل افراد کی بیخ کنی کے لئے ٹارگیٹڈ آپریشن عوام کے تعاون سے جاری ہے اس ضمن میں شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر سے ہر قسم کے جرائم کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آل سٹی تاجر اتحاد کی جانب سے کراچی کے اصل تاثر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے عید الفطر کے بعد شہر میں تاجروں اور پولیس کی کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ جس میں شو بز سے تعلق رکھنے والے افراد دونوں جانب سے شرکت کرینگے خوش آئند ہے ، میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب میں شوبز کے افراد اپنی صلاحیتوں سے شہر کے تشخص کو اجاگر کرینگے ، پولیس اور عوام کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے فروغ سے ہی شہر کو آئیڈیل ماحول فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اس ضمن میں حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔ ملاقات میں آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا نے گورنرسندھ کو کرکٹ میچ سے متعلق تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مثبت سرگرمی میں بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، شہر کے اصل حقائق اجاگر کرنے میں حکومت کے ساتھ ساتھ ادارے اور تاجروں سمیت ہر ایک متفق ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔ ملاقات میں ایس ایس پی عمر شاہد نے بتایا کہ پولیس عوام کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنا رہی ہے ، میچ کے ساتھ ساتھ فیسٹول کے نعقاد سے شہریوں کو بھرپور تفریح کے مواقع میسر آئیں گے ، رنگا رنگ تقریب میں شہریوں کی بھرپور شرکت سے دنیا میں کراچی کا اصل امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اس ضمن میں میڈیا بھی بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.