ْپاکستان میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں 40 فیصد کمی دیکھی گئی ،ْامریکی حکام کااعتراف

غیر ریاستی عناصر کی جانب سے پرتشدد واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ملک میں انسانی حقوق کے مسائل کا سبب بنے ،ْرپورٹ

ہفتہ اپریل 15:03

ْپاکستان میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں 40 فیصد کمی دیکھی گئی ،ْامریکی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2016 سے 2017 کے درمیان پاکستان میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں تقریباً 40 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی انسانی حقوق پر بنائی گئی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2017 کے اختتام تک پاکستان میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک ہزار 84 تھی ،ْ 2016 میں یہ تعداد ایک ہزار 803 تھی۔

جنوبی ایشیاء ٹیررازم پورٹل کے جمع کردہ اعداد و شمار میں ان اموات کی شرح کو 39.878 فیصد کم بتایا گیا جبکہ اگر 2017 کے آخری کے دو ماہ کو بھی اس میں شامل کرلیا جاتا تو اس کی شرح میں مزید بہتری آسکتی تھی۔امریکی رپورٹ میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا کہ غیر ریاستی عناصر کی جانب سے پرتشدد واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ملک میں انسانی حقوق کے مسائل کا سبب بنے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ عسکریت پسند اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی گئیں لیکن اس کے باجود ملکی اور غیر ملکی عسکریت پسند تنظیموں اور غیر ریاستی عناصر کا ملک کے مختلف حصوں میں تشدد، سماجی اور ثقافتی عدم برداشت، لاقانونیت کے فروغ میں اہم کردار رہا اور اس طرح کے زیادہ تر واقعات بلوچستان،، سندھ،، خیبرپختونخوا اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں ( فاٹا)) میں دیکھے گئے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں پاکستان میں ہونے والی جبری گمشدگیوں کی نشاندہی کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے کارکنان اور اندرون سندھ،، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قوم پرستوں کی گمشدگیوں کے واقعات بھی رونما ہوئے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ پاکستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کو 4 ہزار 608 افراد کے کیسز موصول ہوئے جس میں کمیشن نے دعویٰ کیا کہ 3 ہزار 76 کو نمٹا دیا گیا جبکہ 1532 زیر التوا ہیں۔

کمیشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ افراد خیبر پختونخوا میں لاپتہ ہوئے اور ان کی تعداد 751 تھی، اس کے بعد پنجاب سے 245، بلوچستان سے 98، سندھ سے 50، فاٹا سے 48، اسلام آباد سے 45، آزاد کشمیر سے 14 اور گلگت بلتستان سے 5 افراد لاپتہ ہوئے۔رپورٹ انسانی حقوق کے مسائل میں جن چیزوں کی سب سے زیادہ نشاندہی کی گئی ان میں ماورائے عدالت قتل،، ٹارگٹ کلنگ،، گمشدگیاں، تشدد، لاقانونیت اور محدود احتساب کو شامل کیا گیا اس کے علاوہ رپورٹ میں طویل مدتی ٹرائل، ماتحت عدالتوں کی خودمختاری میں کمی، حکومت کی جانب سے شہریوں کے ذاتی حقوق میں مداخلت، صحافیوں کو ہراساں کرنے اور میڈیا تنظیموں اور صحافیوں کے خلاف حملے اور دیگر معاملات کو بھی رپورٹ میں اضافی مسائل کے طور پر بتایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت کی اسمبلی،، تحریکوں اور مذہب کی آزادی کو محدود کرنا، اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور فرقہ ورانہ تشدد کے واقعات جاری رہے۔اس کے علاوہ حکومت اور پولیس میں کرپشن،، جرائم کی تحقیقات میں کمی، جنسی تفریق اور ریپ کے واقعات بھی پاکستان میں انسانی حقوق کے مسائل میں شامل ہیں۔