ختم نبوت کانفرنس کی تیاریا ں جاری‘کمیٹیاں قائم کردی گئیں

ْکانفرنس 29اپریل کو ہوگی‘ علامہ خادم رضوی و دیگر کا شاندار استقبال کرینگے‘ علامہ عبدالغفور

پیر 23 اپریل 2018 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) تحریک لبیک آزاد کشمیر کے مرکزی امیر علامہ عبدالغفور تابانی نے کہا ہے کہ 29اپریل کو مظفر آباد میںختم نبوت کانفرنس کی تیاریا ں جاری ہیں ۔ اس حوالے سے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ کانفرنس میں آزاد کشمیر بھر سے قافلے شر کت کریں گے۔ 29اپریل کو استاد علماء علامہ خادم حسین رضوی کا شاندار استقبال کیا جائے گا ۔

گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحفظ نامو س رسالت ؐپر کوئی کمپرومائز قبول نہیں قیامت تک ختم نبوت کے پروانے اپنا تن من جان ومال سب قربان کر نے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گے ۔ دنیا میں ایک ہی نظام قائم رہ سکتا ہے اور وہ نظام ریاست مدینہ کا ہے ۔ 29اپریل کو پورے آزاد کشمیر سے قافلے مظفر آباد ختم نبوت کانفرنس میں شر کت کریں گے علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی قیادت میں تحریک کامیابی سے اپنے منز ل کی جانب گامزن ہے آنے والا دور تحریک لبیک پاکستان کا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس ، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے اقوام متحدہ کی چہرے سے نقاب اتار دیا ،بھارت، امریکہ اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ سے مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیںمسلم ممالک میں معصوم بچوں کو جس بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے تحریک لبیک آزاد کشمیر اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شام ، بیت المقدس ، مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پرقتل وغارت کا سلسلہ بند کیا جائے عالمی برداری اور اقوام متحدہ شام ، بیت المقدس ، مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لے ، ،یہود وہنودکرپٹ بددیانت بے ضمیر اور انسانیت کے روپ میں دنیا کا سب سے بڑے حیوان اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں پاکستان کی طرف سے میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیںپھوڑ دیں گے ۔