مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت، دہشت گردی سے 10 بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کی پرزورمذمت کرتے ہیں ،

بھارت اقوام متحدہ کے سامنے شرافت کا لبادہ اوڑھے بے گناہ اور نہتے کشمیری نوجوانوں کو گاجرمولی کی طرح کاٹنے کی شرمندہ روایات پر قائم ہے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر کا بھارتی دہشت گردی کیخلاف ردعمل

پیر 7 مئی 2018 17:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت، دہشت گردی سے پروفیسرسمیت 10 بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کی پرزورمذمت کرتے ہیں ، بھارت ایک طرف اقوام متحدہ کے سامنے شرافت کا لبادہ اوڑھے کھڑا ہے جبکہ دوسری جانب بے گناہ اور نہتے کشمیری نوجوانوں کو گاجرمولی کی طرح کاٹنے کی شرمندہ روایات قائم رکھے ہوئے ہے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کی کھلی اور دن دیہاڑے قتل و غارت کی وارداتوں پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی شوپیاں کے علاقے بڈگام میں سرچ آپریشن کے نام پر5 بے گناہ کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا گیا ، قابض بھارتی افواج کے مظالم اور فائرنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین میں سے بھی 5 بے گناہ انسانی جانوں کا ضیائع بھارت کی سفاکی کوعیاں کرتا ہے ، بھارت اپنے مذموم مقاصد کے ذریعے تحریک آزاد کشمیر کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا جو کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی ، بھارت کا مکروہ چہرہ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل ، امن کے قیام کی دعویدار تنظیموں کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اور جلد بھارت کو بے گناہ کشمیریوں کے ایک ایک خون کے قطرے کا حساب دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

شوکت جاوید میر نے کہا کہ 24 گھنٹے میں 14 بے گناہ کشمیری شہریوں کو قتل کر کے بھارت کونسا منہ لے کر خود کو پارسا اور امن کا دعویدار کہلا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مظالم کی حد پار کر دی ہے مقبوضہ وادی کی ندیوںمیں پانی نہیں بلکہ کشمیریوں کا خون بہے رہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرکے بھارتی فوج کے مظالم کی رپورٹ مرتب کرئے اور اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل امن قیام کی دعویدار تنظیمیں فوری طورپر بھارت کے مذموم مقاصد کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو اپنے فیصلے کرنے اور آزادی سے زندگی گزارنے کا حق دیا جائے بصورت دیگر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے اٹھنے والی چنگاری پورے ایشیاء کا امن تباہ کردے گی ۔