مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل رہا ‘صدر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی پالیسی پر لبیک کہتے ہیں ‘تحریک آزادی کشمیر کا سورج طلوع ہو کر رہے گا

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما امیدوار اسمبلی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ کی بات چیت

ہفتہ 12 مئی 2018 16:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل رہا صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی پالیسی پر لبیک کہتے ہیں تحریک آزادی کشمیر کا سورج طلوع ہو کر رہے گا ‘آزادی پسند رہنمائوں آزاد کشمیر کی سیاسی وسماجی تنظیمیں اور آزاد ریاست کا ہر شہری مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں بھارتی ظلم وتشدد اور انسانی حقوق کی پامالیاں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتی بھارتی دہشت گرد فوج کی فائر نگ جوانوں کی شہادت اقوام متحدہ کا ضمیر جھنجوڑنے کیلئے کافی ہے 21ویں صدی میں میڈیا نے بھارتی جمہوری چہرے سے نقاب اتار دیا وادی کشمیر کو لہو لہان ،انسانی حقوق کے چار ٹر کا منہ بھی شر م سے جھک گیا مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں خون سے بھر چکی مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مسلمان چیخ چیخ کر بھارتی درندگی کا رونا رو رہے ہیں مگر امن کے علمبرار خاموشی کا بٹ بن کر تماشا دیکھ رہے ہیںنوجوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گئی تحریک آزادی کشمیر کا سورج طلوع ہو کر رہے گا آزادی پسند رہنمائوں آزاد کشمیر کی سیاسی وسماجی تنظیمیں اور آزاد ریاست کا ہر شہری مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں 70سال سے زائد عرصہ سے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے بھارت میں موجود انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموشی کا بٹ توڑ کر آواز بلند کریں اور اپنے فرائض کو ادا کریں اقوام متحدہ کس بات کا انتظار کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں لگنے والی آگ پورے دنیا کو لپیٹ میں لے سکتی ہے بھارت کشمیریوں کا ازلی دشمن ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گرد فوج نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل جیسے بے جان اور مذہبی بنیادون پر امتیازی پالیسیوں پر عمل پیرا اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں7 لاکھ مسلح بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے لاکھوں معصوم بچے ، خواتین ، بزرگ اور نوجوانون کے تڑپتے لاشے نظر نہیں آرہے مسلمانوں پر اس قصائی صفت وزیراعظم کے مظالم اپنی جگہ اس کے شر سے بھارت کے ہندوں و دیگر اقوام بھی محفوظ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اگر عالمی برادری نے کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال پر توجہ نہ دی تو یہاں سے اٹھنے والے آگ کے شعلے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے ۔