پیپلز پارٹی نے اگلے انتخابات میں اداکاروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

پیپلز پارٹی نے ساجد حسن،ایوب کھوسہ،قیصر نظامنی اور گل رعنا کو الیکشن لڑنے کے لیے گرین سگنل دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 مئی 2018 15:44

پیپلز پارٹی نے اگلے انتخابات میں اداکاروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2018ء) :پیپلز پارٹی نے اگلے انتخابات میں اداکاروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پیپلز پارٹی نے ساجد حسن،ایوب کھوسہ،قیصر نظامنی اور گل رعنا کو الیکشن لڑنے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اگلے انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔اور مخلتف سیاسی جماعتوں کی طرف سے اگلے انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

لیکن ایسے میں پاکستان پیپلز پارٹی باقی تمام سیاسی جماعتوں سے الگ سیاست کرنے جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی نے اگلے انتخابات میں اداکاروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے،اور اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کچھ اداکاروں کو گرین سگنل بھی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی ساجد حسن،ایوب کھوسہ،قیصر خان نظامنی اور گل رعنا کو الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں اتار سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹی وی اور فلم کے نامور اداکارساجد حسن نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ کراچی میں صوبائی وزیر نثار کھوڑ و ودیگر کی موجودگی میں ساجد حسن نے پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ وہ عام کارکن کی حیثیت سے پی پی میں شامل ہورہے ہیں،بطور سیاستدان پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر ایوب کھوسہ سمیت شوبز سے وابستہ دیگربڑے نام بھی ساجد حسن موجود تھے ۔جب کہ دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پنجاب میں بھی مضبوط امیدوار اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سابق وزیر صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو مسلم لیگ ن سے اپنا سیاسی قلعہ واپس لینے کے لے ٹاسک بھی سونپ دیا۔آئیندہ انتخابات میں لاہور سے مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جس کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے لاہور کی 14نشستوں پر امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔