قبلہ اول بیت المقدس پر یہویوں کا غاصبانہ قبضہ تاریخ کا بدترین المیہ ہے‘ مفتی وجاہت گردیزی

پیر 28 مئی 2018 18:40

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) قبلہ اول بیت المقدس پر یہویوں کا غاصبانہ قبضہ تاریخ کا بدترین المیہ ہے کشمیر فلسطین عراق افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے عالمی امن کے ٹھیکیدار خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں صدر ٹرمپ اور مودی کی سرپرستی میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ بنانا عالم اسلام کی غیرت کو للکارا جا رہا ہے بیت المقدس کی مذہبی شناخت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسلامی ممالک کا اتحاد کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ لڑنے میں ناکام ہو چکا ہے صرف مذمتی قراردادوں سے کام نہیں چل سکتا عالم اسلام متحد ہو کر یہودیوں اور ہندوئوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان آزاد کشمیر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت مرکزی کوآرڈینیٹر مفتی وجاہت گردیزی نے کی جبکہ اجلاس سے پیر سید خضر علی گردیزی ،علامہ مشتاق کاظمی،علامہ ارشد حسین،علامہ ہاشمی،مولانا الطاف چشتی،مولانا ظہور،مولانا انور عباسی،منتظر گیلانی،مولانا غلام فرید،اور دیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی بن چکی ہے اور مسلمانوں کے خلاف استعمال ہو رہا ہے اجلاس میں قرارداد کے زریعے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں قتل عام کی مذمت کی ۔