آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت جہاں آزاد خطہ کی خوشحالی اور بلا تخصیص تعمیر وترقی کیلئے کوشاں ہے ‘

وہاں وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ملکی اور عالمی سطح پر رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ‘13ویں آئینی ترمیم کے ذریعہ آزاد کشمیر حکومت کو مزید فعال اور باوقار بنانے میں مدد ملے گی وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان کی بات چیت

جمعہ 1 جون 2018 17:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت جہاں آزاد خطہ کی خوشحالی اور بلا تخصیص تعمیر وترقی کے لیے کوشاں ہے وہاں وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ملکی اور عالمی سطح پر رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے 13ویں آئینی ترمیم کے ذریعہ آزاد کشمیر حکومت کو مزید فعال اور باوقار بنانے میں مدد ملے گی اور اس سے آزاد خطہ میں خوشحالی ممکن ہو سکے گی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور انکی پوری ٹیم کی سیاسی جدوجہدعزم و جنون اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک ناقابلِ تسخیر قلعہ فتح کیا آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کوبااختیار حکومت بنانے کی منظوری پر بلاشبہ مسلم لیگ ن کی وفاقی اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اس اہم ترین اور پچیدہ ترین مسئلے کو حل کرنیکی ہمت کی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرآپ نے تمام تر اندرونی و بیرونی سازشیوںاور دباؤ کے باوجود جس ہمت حوصلہ اور جوانمردی سے اپنے اس وعدہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کی آزاد کشمیر کی سیاسی و آہینی تاریخ میںکو ئی مشال نہیں ملتی ہم قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے شکر گزار ہیں ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر کو آزاد کشمیر کے عبوری آہین ایکٹ 1974 میں عوامی امنگوں کے مطابق ترامیم کرانے اور کشمیر کونسل سے آزاد کشمیر کے عوام کو رستگاری دلانے کی جدو جہد میں کامیابی پہ مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویثرن کو انٹریو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عظیم کشمیری رہنما میر واعظ کشمیر کی بر سی کے حوالئے تحریک آزادی کشمیر میں ان کی تاریخی خدامات کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ میر واعظ کشمیر ایک عظیم دینی اور سیاسی شخصیت تھے جموں و کشمیر کی تاریخ کے ایک نازک دور میں انہوں نے جس تدبر اور ثابت قدمی سے ریاست کے مسلمانوں کی راہنمائی کی وہ تاریخ میں زندہ رہے گی انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر اورخاص کر سرینگر میں میر واعظ کشمیر کا خاندان ایک مدت سے فروغ اسلام کا مرکز رہا ہے اس خاندان نے دین اشاعت کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی فکری اور سیاسی راہنمائی بھی کی اس مرکز سے وادی کشمیر میں تحریک آزادی اور الحاق پاکستان کو بنیاد حاصل ہوئی جس نے آگے چل کر ایک عظیم انقلاب کی صورت اختیار کر لی انہوں نے اسلامی ممالک کے دورے بھی کیے میر واعظ نے قر آن مجید کا کشمیری زبان میں ترجمہ اور تفسیر ان کا ایسا بڑا کارنامہ ہے جسے قیامت تک یاد رکھا جائے گاانہوں نے پاکستان اور بھارت ڈی جیز ایم او کے مابین ہاٹ لائن رابطے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فریقین کی طرف سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈی پر فائربندی معاہدے پر اس کی اصل روح کے مطابق عملد رآمد پر اتفاق کو جنگ بندی لائن کے قریب بسنے والے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو آسان بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے اور پاک فوج کی عسکر ی قیادت کے قیام امن کے لئے مثبت اقدامات پر انہیں مبارکباد دی ہے پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے اور وہ پورے عالم اسلام کی حفاظت کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کو خطہ کے امن اور خوشحالی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ایل او سی پر جارحیت کی ہے اور پاکستان کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کو خاطر میں نہیں لایا گزشتہ کئی ماہ سے ہندوستان کی افواج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب بسنے والے نہتے شہریوں کو شیلنگ اور فائرنگ کا نشانہ بنا رہی ہیں جس سے یہاں کے مکینوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں درجنوں افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ قیام امن کی طرف قدم بڑھایا ہے اور دفاع وطن کے لئے کر دار ادا کیا ہے اور اب جبکہ اس وقت ایل او سی اورورکنگ باؤنڈری پر صورتحال بہت کشیدہ ہے اور لو گ مشکلات کا شکار ہیں تو ایسے حالات میں پاک بھارت ڈی جیزایم او کے درمیان رابطہ اور فائربندی پر اتفاق بہت خوش آئند ہے۔