میرپور میں 04 جون کو واپڈا کے خلاف ہونے والا احتجاجی مظاہرہ05 جولائی تک موخر کر دیا گیا

ہفتہ 2 جون 2018 16:21

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان کی کوششیں رنگ لے آئیں میرپور میں 04 جون کو واپڈا کے خلاف ہونے والا احتجاجی مظاہرہ کو افہام تفہم سے 05 جولائی تک موخر کر دیا گیا ۔ ضلع میرپور میں گزشتہ کئی دنوں سے طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف تما م سیاسی سماجی جماعتوں ، سماجی تنظیموں ، وکلاء ، انجمن تاجراں ، چیمبر آف کامرس ایند انڈ سٹریز ، صحافی تنظیموں سمیت سول سو سائٹی کی طرف سے 04جون کو واپڈا اور محکمہ برقیات کے خلاف ہونے والا احتجاجی مظاہرہ اور منگلا پاور اسٹیشن کی طرف مارچ کی کال ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 05 جولائی تک موخر کر دی گئی ہے ۔

اجلاس میں محکمہ برقیات کی طرف سے بتایا گیا کہ احتجاجی کال پر سیکرٹری برقیات نے واپڈا احکام سے ملاقات کی ہے جس میں طے پایا گیا کہ ضلع میرپور کے اربن ایریا میں 03 گھنٹے اور رورل ایریا میں 05 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی ، اس طرح ضلع میرپور کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دینے کے لیے حکومتی سطح پر کوشش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ آج یہاں ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس میں ایس ایس پی سید ریاض حیدر بخاری ، سابق مشیر حکومت چوہدری محمد اشرف ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری قاسم مجید ، پی ٹی آئی کے چوہدری محمد صدیق مسلم لیگ ن کے میراعجاز ، فاروق میر ، ساجد قریشی ،مسلم کانفرنس کے عبدالقیوم قمر ، عبدالشکور مغل ، جماعت اسلامی کے بشیر شگو ، پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے نائب صدر چوہدری جاوید اقبال ، انجمن تاجراں کے چوہدری محمد نعیم ، چوہدری محمود ، سہیل شجاع مجاہد ، آصف ڈار ، افتخار کھوکھر چیمبر آف کامرس کے راجہ خالد خان ، ڈڈیال انجمن تاجراں کے انور لطیف ڈار ، کشمیر پریس صدر سید عابد حسین شاہ ، سیکرٹری جنرل سجاد قیوم خانپوری ، آزادجموں و کشمیر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر محمد ظفیر بابا ، چکسواری سے سابق میڈیا ایڈ وائرزچوہدری یاسر ممتاز ، اسلام گڑ ھ سے عرفان صادق ، کھڑی سے راجہ وقاص سرور ، چوہدری شوکت ، سید شبیر گیلانی ، جاتلاں سے اصغر علی ،ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمان عمر ایڈووکیٹ ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدرچوہدری غلام مرتضی ،سابق صدر چیمبر آف کامرس عظیم مشتاق،صدرخانپور فلاحی کمیٹی اظہر دلدار ،صدراسلام گڑھ انجمن تاجراںیونس فائیکو، پل منڈا کے صدر چوہدری محمد افسر۔

چیچیاں کے ڈاکٹر معروف خان ، وکلاء ، ڈڈیال ، چکسواری ، اسلام گڑھ ، جاتلاں ، منگلا چیچیاں ، میرپور شہر سے سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان نے بتایا کے بجلی کا بحران پورے ملک کا مسئلہ ہے گزشتہ دنو ںسے منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول تک جانے کے باعث منگلا پاور اسٹیشن سے بجلی کی پروڈیکشن میں خاطر خواہ کمی کے باعث میرپور کو فراہم کی جانے والی 550 KV لائن کا روات سے خرابی کی وجہ سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی تھی جسے ٹھیک کر لیا گیا ہے بجلی کے شارٹ فال کے باعث میرپور میں لوڈ شیڈ نگ کے دورانیہ میں ہونے والا اضافہ کو کم سے کم رکھا جا رہا ہے اب ضلع میرپور میں لود شیڈ نگ کو کنٹر ول کر لیا گیا ہے اس میں مزید کمی لانے کے لیے محکمہ برقیات اعلیٰ سطح پر کو شش کررہا ہے ہماری کوشش ہے کہ میرپور کے عوام کی منگلا ڈیم کے لیے دی جانے والی قربانیوں کے صلہ میں لوڈ شیڈنگ پاکستان اور آزادکشمیر کے دیگر اضلاع سے کم سے کم ہو ۔

اس موقع پر ایکسین برقیات چوہدری زیاد اکبر نے بتایا کہ واپڈا کی طرف سے ضلع میرپور میں اربن ایریا کے لیے 03گھنٹے اور رورل ایریامیں 05 گھنٹے کا شیڈ ول دیا گیا ہے جبکہ اس وقت اربن ایریا میں 02 گھنٹے اور رورل ایریا میں 04 گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ کی جا رہی ہے ۔ میرپور شہر کے علاوہ چکسواری اور ڈڈیال کو بھی اربن ایریا میں رکھا گیا ہے ۔ حالیہ بجلی کے شدید بحران پر محکمہ برقیات آزادکشمیر کے حکام واپڈا احکام سے رابطہ میں ہیں ہماری کوشش ہے کہ ضلع میرپور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم ہو اس سلسلہ میں محکمہ برقیات کو وقت دیا جائے تاکہ واپڈا کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو سکیں ۔

ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان نے ایکسین برقیات کی طرف سے بجلی کے شیڈ ول پر عملدرآمد کروانے کے سلسلہ میں شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ محکمہ برقیات کو کچھ دنوں کی مہلت دی جائے ۔ جس پر احتجاج کرنے والوں کے نمائیندہ و صدر کشمیر پریس کلب سید عابد حسین شاہ نے 15 دن کے بجائے محکمہ برقیات کو ایک ماہ کی مہلت دی اور 04 جون کو ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کو 05 جولوئی تک موخر کردیا۔

انہوںنے کہا کہ اگر اس دوران طے شدہ شیڈول سے زائد لوڈ شیڈنگ کی گئی تو بھرپور احتجاج کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا اور لوگوں کو منگلا پارور ہائوس کی طرف مارچ کرنے سے روکا نہیں جاسکے گا۔ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان نے شرکاء اجلاس سے کہا کہ موسمی تبدیلوں اور درجہ حرارت میں شدید آضافہ کے باعث بجلی کے بحران میں آضافہ ہوا ہے جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے انتظامیہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور محکمہ برقیات نے سیکرٹری برقیات کی سطح پر عوامی تشویش سے اگاہ کیا ہوا ہے جو واپڈا حکام سے رابطہ میں ہیںہماری کوشش ہے کہ ہڑتالوں اور احتجاج سے قبل ہم بجلی کے نظام کو ٹھیک کر لیں جس پر شرکا ء نے اتفاق رائے سے 05 جولائی تک ہڑتال کی کال موخر کر دی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان اور صدر کشمیر پریس کلب سید عابد حسین شاہ نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ضلع بھر کی تمام سیاسی جماعتوں ، انجمن تاجراں ، وکلا ، صحافیوں سمیت سو ل سوسائٹی نے بھر پور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ایشوء پر اتفاق رائے کیا ہے اور اس اہم معاملہ کو خوش اسلوبی سے طے کرکے ہڑتال کی جو کال موخر کی ہے اس پر ہم شکر گزار ہیں اور اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ضلع میرپور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پنجاب اور آزادکشمیر کے باقی اضلاع سے کم سے کم ہو گی ۔