نواز شریف کو کشمیریوں سے غداری کی سزا مل رہی ہے ‘آزاد کشمیر میں فی حلقہ 10کروڑ روپے کی سکیمیں دے کر کشمیریوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی ‘آزاد کشمیر کرپشن ،دھاندلی کی پیدا وار حکومت پاکستان میں 25جولائی کے الیکشن کے بعد نظر نہیں آئے گی ‘مسلم لیگ ن کے اندر اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں ان کے کئی دھڑے بننے والے ہیں

سابق وزیر اعظم وصدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا افطار ڈنر سے خطاب

اتوار 3 جون 2018 18:10

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) سابق وزیر اعظم وصدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کشمیریوں سے غداری کی سزا مل رہی ہے آزاد کشمیر میں فی حلقہ 10کروڑ روپے کی سکیمیں دے کر کشمیریوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی ہے آزاد کشمیر کرپشن ،دھاندلی کی پیدا وار حکومت پاکستان میں 25جولائی کے الیکشن کے بعد نظر نہیں آئے گی مسلم لیگ ن کے اندر اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں ان کے کئی دھڑے بننے والے ہیں فاروق حیدر کو اقتدار چھوڑ نے کی جلدی ہے انہوں نے کہاق کہ باغ کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے میرے دیئے ہوئے کالج آف ایجوکیشن کو منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم کالج آف ایجوکیشن کسی صورت منتقل نہیں ہونے دیں اس کے ساتھ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں نے دیا وسطی سو اور شرقی باغ میں ایک سو تعلیمی ادارے دیے اب وقت دوبارہ آرہا ہے کہ ہم عوام کی دوبارہ خدمت کر سکیںپاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہو چکی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ کی حکومت ختم ہو جائے گی کشمیر کونسل کے خاتمہ کے خلاف میں اور میری جماعت نے بھرپور ساتھ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سید اشفاق گردیزی کی رہائش گاہ کنہ موہری میںافطار ڈنر کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بنی پساری سے سینکروں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس میں کنہ موہری لایا گیا اجتماع کی صدارت سید اشفاق گردیزی نے کی اس موقع سینکڑوں افراد دوسری جماعتوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے جن کو بیرسٹر سلطان محمود نے انہیں ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا اجتماع سے راجہ خورشید،سردار امتیاز خان،بیگم امتیاز نسیم،راجہ وقاص نسیم،سردار طاہر اکبر،سردار بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ مرکزی نائب صدر،مسعود الرحمن،راجہ شفاعت ،سردار مظفر،سردار صداقت حیات،راجہ عنایت،سید اخلاق حسین گردیزی،منصور گردیزی،سید واجد شاہ،راجہ رویز،عاطیف شاہ،اور دیگر نے خطاب کیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کی حکومت کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں یہ خود ہی ہچکولے لے رہی ہے آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کے بجائے تعلیمی اداروں کے خاتمے اور دوسرے اضلاع میں شفٹننگ میں مصروف ہیں ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ادارہ دوسرے اضلاع میں شفٹ نہیں ہوسکتا اگر ایسا کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جو دھاندلی اور کرپٹ کی پیداوار ہے عوام کا اعتماد کھو چکی ہے بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ پیپلز پارٹی قصہ ماضی ہے پاکستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں کرے کی کرپٹ آصف زرداری سے اتحاد کا سوچ بھی نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے آزاد کشمیر میں رکنیت سازی کا عمل شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے کوئی سودا بازی کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہمارا اظہار یکجہتی جاری رہے گا چین ہمارا آزمودہ دوست ملک ہے جو کشمیریوں کی آزادی کی حمایت کرچکاہے ۔