پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے‘

شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور جیالوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی،اداروں کے تقدس اور عوامی حقوق کے لیے لازوال جدوجہد کی ہے پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل کی بات چیت

منگل 5 جون 2018 16:37

بریڈ فورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور جیالوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی،اداروں کے تقدس اور عوامی حقوق کے لیے لازوال جدوجہد کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے مظلوم اور غریب عوام کو ان کا حق دلانا پیپلز پارٹی کا مشن ہے جب تک عوام کو ان کے حقوق نہیں ملیں گے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔حکومت آزاد کشمیر انتقامی کاروائیاں بند کرے۔بینظیر بھٹو میڈکل کالج کے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنا بربریت کی مثال ہے،ملازمین کو نوکریوں پر بخال کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور ان کی بہادر بیٹی بے نظیر شہید آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں جب کہ آصف علی زرداری اور بے نظیر شہید کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے فکر و فلسفے کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج میرپور کے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنا فرعونیت کی مثال ہے۔حکومت غریبوں کو روزگار دینے کی بجائے ان کے چولہے ٹھنڈے کر رہی ہے۔ملازمین کو فوری بخال کیا جائے بصورت دیگر پیپلز پارٹی شدید احتجاج کریگی۔