بھارت دہشتگرد ملک اور مودی کشمیریوں کا قاتل ہے‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسیز نے ظلم کی داستان رقم کی‘عالمی طاقتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسیز کا تشدد ،ظلم ،قتل و غارت کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کی بات چیت

جمعرات 7 جون 2018 16:01

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اور مودی کشمیریوں کا قاتل ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسیز نے ظلم کی داستان رقم کر دی ہے عالمی طاقتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسیز کا تشدد ،ظلم ،قتل و غارت کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے ۔

اقوام متحدہ کی قراردادیں ہی اس مسئلہ کا اصل حل ہے ۔بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر پر قبضہ ایک جابرانہ فعل ہے جس کو کشمیری عوام نے کبھی بھی تسلیم نہیںکیا ۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چودھری محمد اشرف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کراوانے میں ہے ۔بھارت کشمیریوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے۔ جس میں وہ ناکام رہا۔ کشمیری عوام نے اپنے قوت بازو سے آزادی کی تحریک جاری رکھی ہوئی ہے ۔چودھری محمد اشرف نے کہا کہ بھارت نے بندوق کی نوک پر مقبوضہ کشمیرمیں کالے قوانین متعارف کرائے اور دہشت گردی کے نام پر کشمیر یوں کو اپنے ظلم و تشدد کانشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے اور وہ آزادی حاصل کر کے رہیں گئے۔