Live Updates

جیکب آباد، ایم ایم اے قومی دولت کے لٹیروں کا احتساب چاہتی ہے،علامہ راشد محمود سومرو

رمضان تزکیہ نفس کا مہینہ ہے،رمضان تزکیہ نفس اور تقویٰ کے ساتھ تراویح عبادت،اعتکاف سمیت قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے،جے یوآئی کے افطار ڈنر سے مقررین کا خطاب

پیر 11 جون 2018 20:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) ایم ایم اے قومی دولت کے لٹیروں کا احتساب چاہتی ہے رمضان تزکیہ نفس کا مہینہ ہے ،جے یوآئی کے افطار ڈنر سے علامہ راشد محمود سومرو،مفتی سعد افضل،ڈاکٹر اے جی انصاری ودیگر کا خطاب تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مدرسہ تعلیم القرآن میں افطار ڈنر کا اہتمام تعلقہ امیر عبدالجبار رند کی صدارت میں ہواجس میں ایم ایم اے اور جے یوآئی کے صوبائی رہنماء مفتی سعود افضل ہالیجوی،،ایم ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری،،ایم ایم اے اورجماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکریٹری دیدار علی لاشاری،،حاجی محمد عباس بنگلانی،،پروفیسر اکبر ابڑؤ،جے ٹی اآئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حماد اللہ انصاری،مولانا غلام شبیر شیخ،مولانا تاج محمد چنہ،حافظ عبدالغفار جکھرانی،چاکر خان جکھرانی،اقلیتی صوبائی امیدوار دلیپ کمار،سچ دیو،تاج محمود امروٹی،محمد موسیٰ مہر،تحریک انصاف،ف لیگ،قومی عوامی تحریک،جے کیوایم،جسقم،بیوپاری،ہندوپنچائت کے رہنماء اورکونسلر دیوآنند،شلو کمار،تعلقہ یونین آف جرنسلٹ کے صدر عبدالرحمٰن آفریدی سمیت،بیوپاری،سیاسی،سماجی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر اور جے یوآئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے ٹیلی فونک تقریر میں کہاکہ رمضان تزکیہ نفس اور تقویٰ کے ساتھ تراویح عبادت،اعتکاف سمیت قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے،انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے تمام قومی دولت کے لٹیروں سے احتساب اور بروقت شفاف انتخابات چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے نے 12نکاتی منشورکااعلان کردیاہے جس میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ آئین میں تمام اسلامی دفعات کے تحفظ بااختیار پارلیمنٹ،آزاد عدلیہ،باوقار اورآزاد خارجہ پالیسی چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ مفت تعلیم روزگار کی فراہمی اور غری ضروری ٹیکس ختم کیے جائیں ایم ایم اے تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کرے گی اورضروریا ت زندگی کی نرخوں میں کمی لائے گی بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا موثر تدارک کیاجائے گا سی پیک منصوبے میں مقامی لوگوں کو روزگار اور انفرااسٹرکچر ترجیح ہوگی چھوٹی صنعتوں کے فروغ کسان اورمزدوروں کے لیے بلا سود پالیسی بنائے جائے گی انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم ہمیشہ کے لیے دفن کرکے سندھ کو بنجر کرنے کی سازش بند کی جائے 1991کے معاہدے پر عمل کرکے سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیاجائے اس کے لیے کسی جج کو فیصلہ کرنے کاکوئی حق نہیں مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل دینی جماعتوں کاگلدستہ ہے جو بغیر کسی مذہب،رنگ ونسل کے انسانیت کی خدمت کا عزم رکھتی ہے ایم ایم اے عورتون اوراقلیتوں کے استحصال اور عدم مساوات کے رویوں کا خاتمہ کرے گی اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے قومی حلقہ این اے 196پر نامزد امیدوار ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوٹوں اورلٹیروں نے ہمیشہ ملک اورقوم کے مال کو لوٹ کر غریب عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کیاہے اب عوام کو کردار اورنظریے کی نشانی کتاب کو ووٹ دے کر اپنے حقیقی نمائندوں کو منتخب کرنا چاہیے 25جولائی ملک میں حقیقی تبدیلی کرپٹ اورنااہل افراد کے احتساب کا دن ہے صوبائی حلقہ پی ایس ون جیکب آباد پر ایم ایم اے نامزد امیدوار دیدار لاشاری نے کہاکہ امریکہ،اسرائیل اور انڈیا گٹھ جوڑ ملت اسلامیہ کے لیے فکر کی بات ہے گلف ممالک کی مصالحت اورمجرمانہ خاموشی کونظرانداز نہیں کیاجاسکتا اس موقع پر قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیاگیاکہ دس سال سے فلسطین اورکشمیر کے مظلوم عوام کے انسانی حقوق کے تمام اصول اورضابطے پامال کیے جارہے ہیں ان کو بحال کرکے حق خودارادیت دیاجائے بیت المقدس پر اسرائیل کے قبضے اور امریکی سفارتخانہ کسی صورت قبول نہیں فلسطین صرف فلسطینیوں کاہے غاصبانہ اسرائیلی قبضہ اورفلسطین میں امریکی سفارتخانہ ختم کیاجائے کالاباغ ڈیم تین صوبوں کا ٹھکرایا ہوا منصوبہ ہے آئین میں ہرادارے کی حدود ہیں عدالت کو اس فیصلے کا کوئی حق نہیں ملک کی وحدت پر وار قبول نہیں عوام کو اپیل ہے کہ امریکہ کی حمایت یافتہ پارٹی نے ملک کی سیاست کو آلودہ کردیاہے اب اس کو ٹھکراکر حقیقی اورفلاحی نظام کے نفاذ کے لیے کتاب کو ووٹ دے کر امن اورخوشحالی کے لیے کردار ادا کیاجائے اورمطالبہ کیاگیاکہ جیکب آبادمیں دوارب کے میگا فراہمی آب کا منصوبہ جو 2017مکمل ہوناتھا پر مکمل نہیں ہوسکا جلد منصوبہ مکمل کرکے شہریوں کو پینے کاصاف پانی فراہم کیاجائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات