ْمٹیاری،پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہالا مٹیاری میں آمد سینکڑوں کارکنان کا استقبال

پی پی امیدوار مخدوم جمیل اور مخدوم محبوب الزماں بلاول بھٹو کی ان کے حلقے میں آمد پراستقبال سے غائب

منگل 3 جولائی 2018 22:11

ْمٹیاری،پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہالا مٹیاری میں آمد سینکڑوں ..
مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2018ء) پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہالا مٹیاری میں آمد سینکڑوں کارکنان کا استقبال بلاول کا خطاب ،پی پی امیدوار مخدوم جمیل اور مخدوم محبوب الزماں بلاول بھٹو کی ان کے حلقے میں آمد پراستقبال سے غائب ۔پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہالا مٹیاری میں کارکنان نے استقبال کیا جہاں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے ہر دور میں کٹھ پتلی اتحاد بنتے ہیں جن کے پاس کوئی منشور نہیں ہے لیکن پی پی کے پاس منشور ہے پارٹی کا منشور ہمیشہ عوام دوست رہا ہے مزدور,اورکسان ہمارے دوست ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کا خیال کیا ہے انکم سپورٹ پروگرام جیسے انقلابی پروگرام دیئے عوام کو سستی خوراک کا پروگرام دیا پیپلز پارٹی نے ان پانچ سالوں میں اتنی خدمت کی اسکا تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

اس بار پی پی کو حکومت ملی تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے وعدہ کرو ساتھ نبھاؤ گے تیر کو ووٹ دوگے سندھ میں جتنے کام سید قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ نے پی پی کی حکومت میں کروائے اتنے کسی نے نہیں کروائے عوامی استقبال میں عوامی جوش جذبے سے بی بی شہید یاد آگئی ہے انہوں نے کہا کے بی بی کاوعدہ نبھانا ہے پاکستان بچانا ہے بی بی کے مشن کو کامیاب کرنے کے لیئے عوام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکے بھوک مٹاؤ پروگرام میں فوڈ سپورٹ پروگرام کو یوسی سطح پر کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کے بی بی کے مشن کو پورا کرکے پاکستان بچانا ہے اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ،قائم علی شاہ ،شگفتہ جمانی،سینیٹر عاجز دامراہ،جاوید جبار میمن دیگر موجود تھے ۔جبکہ این اے 223 مٹیاری کے پی پی امیدوار مخدوم جمیل الزماں اور انکے بیٹے پی پی کے پی ایس 58 امیدوار مخدوم محبوب الزماں استقبال سے غائب تھے بلاول کی آمد پر مٹیاری نیشنل ہائی وے کو پولیس کی موجودگی میں پی پی جیالوں نے بند کردیا جس سے کئی گھنٹے گاڑیاں ہائی وے پر رک گئی ۔#