لاہور،نواز شریف شیخ مجیب اور الطاف حسین کے راستے پر چل رہے ہیں، حامد رضا

پنجاب کی سیاست بدل چکی ہے،کرپٹ افراد نواز شریف کے انجام سے سبق سیکھیں،قوم ووٹ کی طاقت سے ہر سیاسی فرعون کا تکبر پاش پاش کرنے کے لئے بیتاب ہے، چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان

منگل 17 جولائی 2018 22:26

لاہور،نواز شریف شیخ مجیب اور الطاف حسین کے راستے پر چل رہے ہیں، حامد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف شیخ مجیب اور الطاف حسین کے راستے پر چل رہے ہیں ۔ 25 جولائی کو اسلام اور پاکستان کے متوالے جیتیں گے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کفر یہ کلمات ادا کر کے اسلام کا مذاق اڑایا ہے۔ کرپٹ افراد نواز شریف کے انجام سے سبق سیکھیں۔

حکومت نواز شریف کے لندن فلیٹس فروخت کر کے ڈیم تعمیر کرے۔ فوج کے خلاف نفرت پھیلانے والے بھارت کے تنخواہ دار ایجنٹ ہیں۔ پنجاب کی سیاست بدل چکی ہے۔ قوم ووٹ کی طاقت سے ہر سیاسی فرعون کا تکبر پاش پاش کرنے کے لئے بیتاب ہے۔ الیکشن میں اسلام و پاکستان کے مخالفین اور محافظین کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ لٹیروں سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لے کر ڈیموں کی تعمیر پر صرف کی جائے۔ نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا ملی ہے۔ ن لیگ عوامی مقدمہ بھی ہار چکی ہے۔سانحہ مستونگ کے تناظر میں بھارتی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا روشن مستقبل 25 جولائی کے الیکشن سے وابستہ ہے۔ پاکستان دشمن قوتیں میر سراج رئیسانی شہید سے خائف تھیں۔ شہید رئیسانی بلوچستان میں پاکستانیت کی علامت تھا۔ قوم متحد ہو کر امریکہ اور بھارت کی سازشیں ناکام بنائے۔