کشمیریوں نے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا کر یہ ثابت کر دیا ہے وہ اس نام نہاد جمہوریت کو نہیں مانتے‘سردار میر اکبر

کشمیریوں کو35-A کا خاتمہ کسی صورت قبول نہیں ہے تحریک آزادی کشمیر کو مزید فعال کرنے کے لئے ہرقسم کی سیاسی اورسفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی ‘وزیر جنگلات

بدھ 15 اگست 2018 14:18

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس نام نہاد جمیوریت کو نہیں مانتے اور اپنے پیدایشی حقوق کی خاطر تمام تر قربانیوں دینے کو تیار ہیں بھارت عالمی دہشت گرد ملک ہے اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور لاکھوں کشمیریوں کو شھید کر کے یوم جمیوریہ منا رہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر نا چاہتا ہے اور کشمیریوں سے ان شناخت ختم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے جس کو تمام کشمیری ملکر ناکام بنایں گئے کشمیریوں کو35-A کا خاتمہ کسی صورت قبول نہیں ہے تحریک آزادی کشمیر کو مزید فعال کرنے کے لئے ہرقسم کی سیاسی اورسفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی پاکستان اور جموں وکشمیر کے درمیان ایک اٹوٹ انگ کا رشتہ ہے جو کسی صورت میں بھی کمزور نہیں ہو سکتا کشمیری اپنے شہداء کی عظیم الشان قربانیوں کو اپنے لیے مشعل راہ سمجھتے ہوئے آج بھی بھارت کی آٹھ لاکھ سے زائد قابض مسلح افواج کے خلاف بھرپور عزم اور حوصلہ کے ساتھ سینہ سپر ہیں اور سے آزادی اور اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول کی جنگ لڑ رہے ہیںاورآج بھی اپنی جان و مال کی لازوال قربانیاں دیکر داستان شجاعت رقم کر رہے ہیںاب وہ دن زیادہ دور نہیں جب مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و استبداد کی تاریک رات ڈھل جائے گی اور آزادی کا سورج طلوع ہو گاکشمیری عوام اپنے اٴْس بنیادی حق کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں جسے عالمی طاقتوں نے اقوام متحدہ میں تسلیم کر رکھا ہے اور ہندوستان اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر اسے غصب کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے حالیہ دنوں میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بھارتی قابض افواج ریاستی دہشت گردی مرتکب ہو کر کبھی بھی کشمیریوں کی حق خودارادیت کی پرامن تحریک کو دبا نہیں سکتاانہوں نے حریت رہنماؤں کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ بھارت کی طرف سے حریت قیادت کومسلسل پابند سلاسل رکھے جانے کے باوجود انہوں نے اپنی آزادی کی تحریک کو جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے حال ہی میں شائع ہونے والی جامع رپورٹ جس میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی ایک لمبی فہرست شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ اور حل طلب ہے دنیا نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو فیصلہ کیا ہے اس پر عملدرآمد کو یقنی بنا کر کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دلوایا جائے اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنیا کا حق کشمیریوں کو دے رکھا ہے کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا بھارت نے وادی میں جبر وظلم کا بازار گرم کررکھا ہے عالمی طاقتیں بھارت میں کشمیریو ں پر ظلم وستم بند کروانے میں اپنا کردار اداکریں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج تحریک آزادی کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے مختلف ہربے استعمال کر رہا ہے بھارت کا یہ ظلم وستم کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے روک نہیں سکتا کشمیریوں کو آئے روز قربانیاں دے کر آزادی کی تحریک کو زندہ رکھے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ کشمیر یوں کی اس عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں جو بھارتی مظالم برداشت کرکے بھی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔