نیب نے مقدمات میں ملوث سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی فہرست جاری کر دی

ْپرویز خٹک، پرویز الٰہی، بابر اعوان اور لیاقت جتوئی کے خلاف بھی مقدمات زیر تفتیش ہیں ،ْنیب

منگل 30 اکتوبر 2018 21:09

نیب نے مقدمات میں ملوث سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی فہرست جاری کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2018ء) نیب نے مقدمات میں ملوث سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں شہباز شریف، شرجیل میمن، مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، علیم خان اور پرویز خٹک کے نام بھی شامل ہیں۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر 71 سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ بابر اعوان، پرویز خٹک، علیم خان، لیاقت جتوئی اور ذوالفقاربخاری عرف زلفی شامل ہیں۔(ن )لیگ کے جن رہنماؤ کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں ان میں شہباز شریف، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی، ثناء اللہ زہری، اسحاق ڈار، رانا مشہود احمد اور انجم عقیل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، شرجیل انعام میمن، مراد علی شاہ، ڈاکٹر عاصم، آغا سراج درانی، سہیل انور سیال، جام خان شورو اور اعجاز جاکھرانی کے خلاف بھی نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس کے علاوہ میئر کراچی وسیم اختر، بابر غوری، روؤف صدیقی اور عادل صدیقی کے خلاف بھی مقدمات زیر تفتیش ہیں۔سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز اور چوہدری شجاعت کے علاوہ چوہدری پرویز الہٰی، شوکت ترین، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی اور اسلم رئیسانی کے خلاف بھی نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور خالد لانگو کے خلاف بھی مقدمات زیر تفتیش ہیں۔