مظفرآباد‘نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ پشاور24ویں سینئرمنیجمنٹ کورس کے شرکاء کا المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کا دورہ‘ المصطفیٰ کمپلیکس میں تفصیلی بریفنگ

منگل 6 نومبر 2018 15:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ پشاور24ویں سینئرمنیجمنٹ کورس کے شرکاء کا المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کا دورہ‘ المصطفیٰ کمپلیکس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفد کی سربراہی ایڈیشنل ڈائیریکٹریکٹنگ سٹاف نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ علی اکبر خان کررہے تھے ۔ المصطفیٰ کمپلیکس آمد پر صد رالمصطفیٰ و یلفیئرسوسائٹی عتیق احمدکیانی نے وفد کا خیرمقدم کیا۔

وفد کے شرکا ء نے المصطفیٰ کے زیرانتظام مختلف زیرکار منصوبوں ادارہ بحالی جسمانی معذوراں، المصطفیٰ سینٹرآف ہوپ، مسلم ہیندز فری میدیکل سینٹر،المصطفیٰ انڈسٹریل ہوم سمیت دیگر شعبہ جات کا معائینہ کیا ۔ اس موقع پر وفدکے سربراہ علی اکبر خان نے اپنے 19رکنی وفد کے ہمراہ کا المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے مختلف منصوبہ جات کا دورہ کے موقع پر المصطفیٰ کے مختلف منصوبوں کا معائینہ و بریفنگ کے بعد اپنی گفتگومیں المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی مظفرآباد کی رضاکارانہ خدمات باالخصوص معذورافراد کی بحالی کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کی ملک گیر سماجی خدمات اپنی مثال آپ ہیں،المصطفیٰ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ پشاورکوالمصطفیٰ نے سوچنے پر مجبور کردیاہے کہ خصوصی افراد کو کس طرح معاشرے میں باوقاراور جائز مقام دلایا جائے اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

المصطفیٰ نے زلزلہ کے بعدمشکل اور نامساعدحالات میں پریشان حال افراد کی بڑھ چڑھ کر خدمت کا فریضہ انجام دیا‘جو لائق صدتحسین ہے۔انہوںنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے المصطفیٰ کیلئے دعائیہ کلمات بھی کہے اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوںنے کہاکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اکیڈمی پشاور کا المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے پراجیکٹس کا دورہ ان کے سٹڈی ٹور کا اہم حصہ ہے۔

اس دورہ سے اکیڈمی ممبران کو مختلف سماجی تنظیموں کے ورکنگ پلان،کام کرنے کے طریقہ کار اور سماجی رابطوں سے متعلق اہم معلومات مل سکیں گی۔ وفد کے شرکاء نے صدرالمصطفیٰ سے مختلف سوالات بھی کئے۔قبل ازیں المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے صدر عتیق احمدکیانی نے وفد کے شرکاء کو جاریہ منصوبوں بارے تفصیلی بریفننگ دی۔ المصطفیٰ کانفرنس ہال میں منعقدہ بریفنگ کے موقع پر شرکاء کو ملٹی میڈیا کے ذریعے المصطفیٰ کے قیام سے اب تک چیدہ چیدہ سرگرمیوں بارے بتایاگیا۔

صدر المصطفیٰ عتیق احمد کیانی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ پشاور24ویں سینئرمنیجمنٹ کورس کے شرکاء کو کو المصطفیٰ کی سماجی خدمات کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی خدمت انسانیت کی عظیم تحریک ہے جو سالہا سال سے سماجی شعبہ میں گرانقدرخدمات انجام دے رہی ہے۔المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی نے مظفرآبادمیں 1992ء سے سماجی خدمات کا آغاز کیا۔

ابتدائی مرحلہ میں المصطفیٰ نے سیلاب ذدگان اورپھر مقبوضہ کشمیر سے بھارتی مظالم سے تنگ آکر ہجرت کرکے آنے والے مہاجرین کشمیر کی خدمت کیلئے اپنی سرگرمیاں شروع کیں، اورپھرمستقل بنیادوںپر فری میڈیکل سینٹر کا قیام عمل میں لایا،یہ ادارہ 1994ء سے تاحال یہ ادارہ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔2003ء میں المصطفیٰ نے RCPDُ پشاورکے تعاون سے ادارہ بحالی جسمانی معذوراں کاقیام عمل میں لایا۔

8اکتوبر2005ء کے قیامت خیززلزلہ میں جہاں بڑے پیمانے پر املاک کی تباہی کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد شہید و زخمی ہوئے وہیں سینکڑوں افراد جسمانی معذوری کا شکار بھی ہوئے۔انہوںنے کہاکہ المصطفیٰ نے مقامی این جی او ہونے کی وجہ سے سب سے پہلے ریسکیو اور ریلیف کارروائیوں کا آغازکیا۔اگرچہ المصطفیٰ کو خود بھی کافی مالی نقصان اٹھانا پراتھا اور ہماری ایک ایمبولینس بھی میڈیکل سینٹر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر تباہ ہوگئی تھی ،ہم نے ایک ایمبولینس اور ایک گاڑی کے ساتھ فوری طورپر زخمیوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا اور ان کی مرہم پٹی کیلئے اپنے موبائل میڈیکل یونٹ کو متحرک کردیا،دوسری جانب کچھ رضاکاروں نے لاششوں کو نکال کر ان کی تدفین کا کا مشروع کردیا۔

انہوںنے کہاکہ زلزلہ کے بعدحالات سخت گھمبیر تھے المصطفیٰ نے متاثرین کو خیموں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خواراک کو بندوبست کیا اور مصطفائی لنگر شروع کرکے لوگوں کو پکا ہوا کھانافراہم کرنا شروع کیا۔ اسی طرح المصطفیٰ نے پاکستانی مخیر حضرات کے تعاون سے ریلیف کے دیگرشعبوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انہوںنے کہاکہ سردیوں کی آمد پر ہم نے سب سے پہلے جستی چادروں کے شیلٹر کو متعارف کرایااور لوگوں کو سی جی آئی شیٹس کے ساتھ ضروری دسامان بھی مہیا کیا تاکہ وہ سردیوں اور بارش و برفباری سے محفوظ ہوسکیں۔

انہوںنے بتایاکہ زلزلہ کے بعد فوری بحالی حکومت اور سماجی اداروں کے لئے سب سے بڑا چیلنج تھا اور اس کے ساتھ ساتھ جسمانی معذورافراد کی بحالی اور ان کی نگہداشت بڑا مسئلہ تھا۔المصطفیٰ کے زیرانتظام ادارہ بحالی جسمانی معذوراں نے بغیر کسی تعطل کے اپنا کام جاری رکھا اور یوں اب تک ہزاروں افراد مردوخواتین اور بچوں کوجسمانی معذوری سے نجات دلاکران کی زندگیوںمیں انقلاب لایا۔

المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام ادارہ بحالی جسمانی معذوراں میں مختلف شعبے قائم کئے گئے ہیں۔مردحضرات کی فزیوتھراپی مرداور خواتین و بچوں کی فزیوتھراپی کیلئے خواتین سٹاف تعینات ہے۔خصوصی بچوں کے لئے بنایاگیا سی پی روم بچوں کی جسمانی و ذہنی استعدادکار کو مدنظر رکھ کر آراستہ کیاگیاہے۔سی پی روم میں سپیچ تھراپی کے ساتھ ساتھ بچوں کی فزیوتھراپی بھی کی جاتی ہے۔

المصطفیٰ نے خصوصی بچوں کو نارمل بچوں کے قریب لانے کیلئے ’’ المصطفیٰ سینٹرآف ہوپ‘‘ میں ایسے بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے جو نارمل بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔ان خصوصی بچوں کو مروجہ تعلیم کے ساتھ جسمانی ٹریٹمنٹ بھی دی جاتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ المصطفیٰ کے دیگر شعبہ جات بھی تسلسل کے ساتھ مصروف کار ہیں۔انہوںنے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت زیرکار ادارہ بحالی جسمانی معذوراں بلاشبہ معاشرے کے ان خصوصی فرادکے لئے امید کی کرن ہے اور خدمت کایہ سفر جاری رہے گا۔