ایران پر پابندیوں کے باوجود ہمارے تجارتی تعلقات جاری رہیں گے ، پاکستان
پاکستان اور ایران کے مابین برادارنہ تعلقات موجودہیںاور رہیں گے، ہم کسی دوسرے ملک کی ایما پر ایران سے تعلقات خراب نہیں کریں گے، ڈاکٹر فیصل بھارت میں انتخابات پاکستان کے خلاف نعرے پر لڑے جاتے ہیں،بھارتی وزیراعظم مذاکرات پر راہ فرار اختیار کر رہے ہیں،امریکا کھربوں ڈالر خرچ کر کے بھی افغانستان میں امن نہیں لا سکا، حالات مزید مشکل ہورہے ہیں ،یمن کے معاملے پر پاکستانی پارلیمنٹ نے غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا تھا، سینٹ کمیٹی برائے فورم خارجہ پالیسی میں بریفنگ
جمعہ 9 نومبر 2018 22:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارتی روابط برقرار رہیں گے، ہماری خواہش ہے گوادر اور چاہ بہار بندر گاہیں ساتھ مل کر تجارت کریں۔
بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتخابات پاکستان کے خلاف نعرے پر لڑے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو مذاکرات کیلئے خط لکھا، بھارت نے مذاکرات کی حامی بھری لیکن پھر پیچھے ہٹ گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ نریندر مودی آئیں اور مذاکرات کریں لیکن بھارتی وزیراعظم مذاکرات پر راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔امریکا کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ افغانستان کے علاوہ بات چیت نہیں ہو رہی۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ افغانستان سے حالات مشکل رہے ہیں جب کہ امریکا کھربوں ڈالر خرچ کر کے بھی افغانستان میں امن نہیں لا سکا۔انہوں نے بتایا کہ ماسکو میں افغان امن عمل پر کانفرس جاری ہے جس میں پاکستان بھی شرکت کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان امن کے لیے پاک چین افغانستان کا سہ فریقی اجلاس آئندہ ماہ کابل میں ہو گا۔سعودی عرب پر بات کرتے ہوئے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سعودی عرب پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، سعودی عرب کے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے پاکستان پٴْرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یمن کے معاملے پر پاکستانی پارلیمنٹ نے غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کو اٴْس قرارداد کے بعد کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پاکستان اب بھی اٴْسی پالیسی پر کاربند ہے۔چین کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین کے ساتھ امریکا سے بھی اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نامہ نگار، شمیم محمودمزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.