Live Updates

مہنگائی کے باعث وفاقی حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے،نثار کھوڑو

وفاقی وزیر حکومت کی ناکامیاں چھانے کے لیے عوام کی بہتری کی بجائے صرف وضاحتیں دینے اور الزام تراشیاں کرنے میں مصروف ہیں،رہنما پیپلزپارٹی

جمعہ 16 نومبر 2018 18:59

مہنگائی کے باعث وفاقی حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے،نثار ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے اندر خلفشار ہے جو کمزور ہورہی ہے اور جلد ان کی حکومت کرنے سے بے بسی عوام کے سامنے ظاہر ہوگی جس کے باعث فی الحال ہم وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب نہیں کریں گے۔ اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کی 51 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک سے غربت نہیں بلکہ غریب مٹانے کا ایجنڈا ہے اور پی ٹی آئی حکومت کے 90 روز میں ملک کو جو معاشی نقصان پہنچا ہے اس کا ماضی میں مثال نہیں ملتا اور مہنگائی کے باعث وفاقی حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر حکومت کی ناکامیاں چھانے کے لیے عوام کی بہتری کی بجائے صرف وضاحتیں دینے اور الزام تراشیاں کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا احتساب آمر پرویز مشرف کا احتساب ہے جس فارمولے کے تحت دیگر کا احتساب تو ہو لیکن ان کی حکومت میں بیٹھنے والوں کے لیے احتساب صرف نعرے تک محدود ہو۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پر الزام لگانے والے پی ٹی آئی کی حکومت اخلاقی اور معاشی کرپشن میں ملوث، علیم خان کی مبینہ غیرقانونی جائیدادوں پر پی ٹی آئی موقف دینے کے لیے تیار نہیں اور عمران خان غیرملکی فنڈنگ کیس میں آج بھی صفائی پیش نہ کرسکے ہیں اور کے پی کے سے اربوں روپیوں کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ٹرانزکشن پر بھی پی ٹی آئی کی خاموشی معنی خیز ہے۔

نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کو بتائے کہ فیصل واوڈا کی بیروہ ملک کتنی ملکیت ہے اور کے پی کے سے ملنے والی جعلی بینک اکاؤ?نٹس کس کے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت 18 ویں ترمیم کے باعث قائم ہے کیونکہ پارلیامنٹ کی بالادستی قائم کرکے اور صوبوں کو خودمختیاری دے کر آئین سے 58 ٹو بی کو ختم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیامنٹ کی بالادستی اور 18 ویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے جس کے لیے وفاقی حکومت کے وزرائے بھڑکیاں نہ ماریں اور وزیراعظم سمیت پوری وفاقی حکومت کو چیلینج کرتا ہوں کہ وہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک یا ختم کرکے دکھائیں انہوں نے کہا کہ کوٹڑی سے نیچے کم از کم 19 ملین ایکڑ فوٹ پانی نہ ملنے کے باعث سندھ میں ٹھٹہ بدین سمیت دیگر ساحلی علاقوں کی لاکھوں ایکڑ زمین سمندر کی نظر ہونے سے بچانے کے لیے بند بنانے یا دیوار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے 8 ارب روپے دیئے جائیں گے اور رواں سال اس پر کام شروع کیا جائے گا۔

نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا یا کہ ایس پی داوڑ کی اسلام آباد سے اغوا اور افغانستان میں قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو یہ معاملہ افغانستان کے اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھانا چاہیے، پیپلز پارٹی اس دکھ کی گھڑی میں ورثا کے ساتھ شریک ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی کا 51 یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منانے کے لیے 30 نومبر پر سکھر میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے اور چاروں صوبوں سے لاکھوں کارکنان شرکت بھی کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات