Live Updates

خادم اعلیٰ نے اپنی آل اولاد کے ساتھ مل چھپن کمپنیوں کے زریعے عوام کا مال لوٹا : فیاض الحسن چوہان

صاف پانی کمپنی میں آل شریف سمیت ان کی منظور نظر بیوروکریسی کی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں تھا : صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت

پیر 3 دسمبر 2018 22:25

خادم اعلیٰ نے اپنی آل اولاد کے ساتھ مل چھپن کمپنیوں کے زریعے عوام کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ صاف پانی سمیت نام نہاد خادم اعلٰی کے دور حکومت میں قائم کردہ چھپن کمپنیاں کرپشن اور لوٹ مار کا گڑھ تھیں۔ شہباز شریف نے اپنی آل اولاد کے ساتھ مل کر صاف پانی کمپنی میں غریب عوام کے مال لوٹا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے یہاں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ صاف پانی کمپنی سکینڈل کے نیب کے دائر کردہ ابتدائی ریفرنس میں شہباز شریف کا نام نہیں تھا۔ شہباز شریف اسی ریفرنس میں نیب میں پیشی پر گئے تھے جب پکڑے گئے تھے۔ صاف پانی سمیت چھپن کمپنیوں میں آل شریف نے نہ صرف خود لوٹ مار کی بلکہ بیوروکریسی کو بھی اس کرپشن میں حصہ دار بنایا۔

(جاری ہے)

سترہ سے بیس گریڈ تک کے وہ افسران جو پچاس ہزار سے لے کر ایک لاکھ بیس ہزار تک تنخواہ لیتے تھے ان کو پندرہ لاکھ سے لے کر اسی لاکھ تک تنخواہیں دیں۔

پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں کہ مستزاد انڈیانا جونز کے مشابہ ٹوپی پہن کے نام نہاد خادم اعلی نے اپنے فرزند اعلی اور داماد اعلی سمیت بیوروکریسی کے ساتھ مل کر کھربوں کی لوٹ مار مچائی ہے۔ گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ہائیکورٹ نے دیواریں گرانے سے رک جانے کا حکم دیا ہے ہم رک گئے ہیں کیونکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کی ہر حال میں پا بند ہے۔

ہم سابق حکومت کی طرح نہیں ہیں کہ جیسے ہی عدالت کوئی حکم دے تو نہال ہاشمی ، طلال چوہدری اور دانیال عزیز جیسے لوگوں کے ذریعے عدالتی فیصلوں پر تنقید شروع کر دی جائے۔ عدالتوں اور معزز جج صاحبان کو گالیاں نکالی جائیں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جائیں۔ ہماری تربیت عمران خان نے کی ہے اس لیے ہم قانون کی مکمل بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

عمران خان کا ویژن ہے کہ اگر عدلیہ نے یہ فیصلہ دیا ہے تو ہم اس فیصلے پر ہی چلیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا مذاق وہ لوگ اڑا رہے ہیں جنہیں کبھی عوام اور ان کے مسائل سے دلچپسی نہیں رہی۔ یہ وہ لوگ ہیں جو کرپشن و ٹ مار اور بد دیانتی کے زریعے غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے بھاگ جاتے ہیں اور جب ان کے گرد احتساب کا گھیرا تنگ ہونے لگتا ہے تو بیرون ملک ہسپتالوں کے بستر سنبھال لیتے ہیں۔ ایسے کرپٹ عناصر کو کیا پتہ کہ صرف تین سے چار درجن دیسی مر غیاں پال کے غریب آدمی کس طرح اپنا گھر چلا سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات