اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے لیے با اختیار کمیشن آف انکوائری مقرر کرے ، صدر سردار مسعود خان
بھارتی جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جو سنگین جرم ہے ، 13 سے 19 سال کے سینکڑوں بچوں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا ، قائمقام صدر پاکستان سے گفتگو صدر آزاد کشمیر کی چیئرمین سینٹ سے ملاقات ،مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ، آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہم علاقائی امور کے بارے میں بریف کیا
منگل 11 دسمبر 2018 17:03
(جاری ہے)
ملاقات میں صدر آزاد کشمیر نے قائمقام صدر پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ، آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہم علاقائی امور کے بارے میں بریف کیا ۔
قائمقام صدر مملکت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی جائز ، منصفانہ اور حق پر مبنی تحریک کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں خاص طور پر نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شہادتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں قتل و غارت کا سلسلہ فوری طور پر بند کر کے تنازعہ کشمیر کے سیاسی و سفارتی حل کے لیے جموں و کشمیر کے عوام اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیا جا سکتا اس لیے بھارتی قیادت کو چاہیے کہ خطہ میں امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کو کشمیر ی عوام کی اُمنگوں کے مطابق پر امن ذرائع سے حل کرنے کی طرف پیشرفت کرے ۔ قائمقام صدر پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت پاکستان کی طرف سے امن مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دے ۔صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے قائم قام صدر مملکت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑی ہوئی صورتحال کے بارے میں مذید بتایا کہ اس سال بھارتی فوج کے ظلم و جبر کے نتیجہ میں چار سو سے زیادہ کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا جن میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ انہوں نے غیر ملکی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں بھارتی فوج نے پیلٹ گنوں کا نشانہ بنا کر ہزاروں کشمیریوں کو بینائی سے محروم کر دیا ۔ مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے بینائی سے محروم ہونے والی آٹھارہ ماہ کی بچی حبا نثار بھی ہے جسے ماں کی گود میں پیلٹ گن سے نشانہ بنایا گیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور پر عزم عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی بے رحم اور ننگی جار حیت کا عزم و استقلال سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی آزادی اور حق خود ارادیت کی تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قائمقام صدر پاکستان محمد صادق سنجرانی نے بین الاقوامی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بند کرائے اور تناز عہ کشمیر کو گفت و شنید اور پر امن ذرائع سے حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں ضروری اقدامات اٹھائے ۔ انسانی حقوق کے عالمی چارٹر ز کے ستر سال مکمل ہونے کے موقع پر صدر پاکستان اور صدر آزاد کشمیر نے اس عزم کو دہرایا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر کشمیر یوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کے تمام عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالیوں کا نوٹس لیں اور بھارتی حکومت پر دبائو ڈال کر اسے بین الاقوامی قوانین سے ماورا اقدمات سے باز رکھنے میںاپنا کردار ادا کریں ۔ قائمقام صدر پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی اُن کی کوششوں کو بھی سراہا جو کشمیر کاز کو اُجاگر کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کر رہے ہیں۔ دونوں رہنمائوں نے اپنی ملاقات آزاد کشمیر کی سماجی اور اقتصادی ترقی اور اہم قومی ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.