Live Updates

حکومت کے خلاف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے ،حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے ،بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالامال صوبہ ہے لیکن بلوچستان کے عوام آج بھی بنیادی مسائل کے شکار ہیں،

جماعت اسلامی کے مزکزی امیر سینیٹر سراج الحق کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 18 دسمبر 2018 19:16

حکومت کے خلاف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے ،حکومت عوام کے بنیادی مسائل ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے ،حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے ،حکمرانوں کوپارلیمنٹ کے فلور پران کے الیکشن مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے یاد دلاتے رہتے ہیں ،جماعت اسلامی پانامہ لیکس کے 436افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا مطالبہ کرتی ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالحق ہاشمی ،ولی شاکر سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے،سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالامال صوبہ ہے لیکن بلوچستان کے عوام آج بھی بنیادی مسائل کے شکار ہیں ،بے روزگاری کے سبب نوجوان مایوسی کے شکارہے، آج بھی کوئٹہ میں پانی ،بجلی اور گیس جیسے مسائل کے سبب عوام سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں کوئٹہ شہر کو پانی کے فراہمی کے لیے 8ارب روپے فراہم کئے گئے لیکن بدقسمتی سے وہ خرچ ہونے کی بجائے کرپشن کے نذر ہوگئے، نیب کی اسکی تحقیقات کریںتاکہ کوئٹہ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے قومی اسمبلی میں اقلیتی رکن نے شراب کے خلاف بل پیش کیا جو اکثریت نہ ملنے کے سبب منظور نہ ہوسکا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کا اعلان کیا تھاجس کا جماعت اسلامی سمیت مذہبی جماعتوں نے خیر مقدم کیا لیکن 4ماہ گزرنے کے باوجود کوئی عملی اقدامات نظرنہیں آرہے ہیں،ایک اور سوال کے جوب میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں بلوچستان کے منصوبوں کو نکالاگیا ہے جنہیں حکومت پاکستان فوری طور پرواپس شامل کریں تاکہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوں ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے کوئی تحریک میرے علم میں نہیں ہے ،کشمیر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس وقت کشمیری قیادت کو پاپند سلاسل کیا گیا ہے 3پی ایچ ڈی پروفیسروں کو حال میں شہید کیا گیا ہے ،بھارت زیادہ دیر تک کشمیر آواز کو دبایا نہیں جاسکتا اب وقت ہے کہ عالمی دنیا مظلوم کشمیروں کو حق خود ارادیت دینے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات