نوجوان نئے پاکستان کا خواب پورا کرسکتے ہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عالمی مارکیٹ میں مقام حاصل کیا جاسکتا ہے، صدرمملکت

نئی تبدیلی میں قدم رکھنے والے نوجوان آپ ہیں آج جو کچھ پڑھایا جائیگا اسے صرف سمجھنے کی ضرورت ہے گھر بیٹھے ہی کاروبار کرسکتے ہیں ، ڈاکٹرعارف علوی

اتوار 20 جنوری 2019 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوان نئے پاکستان کا خواب پورا کرسکتے ہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عالمی مارکیٹ میں مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ صدارتی پروگرام برائے مصنوعی ذہانت وکمپیوٹنگ کے انٹری ٹیسٹ میں شامل طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نئی تبدیلی میں قدم رکھنے والے نوجوان آپ ہیں آج جو کچھ پڑھایا جائیگا اسے صرف سمجھنے کی ضرورت ہے گھر بیٹھے ہی کاروبار کرسکتے ہیں ۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس سافٹ ویئر سے اپ تیس بلین ڈالر کما سکتے ہیں ھم نوجوانوں کو دنیا میں روزگار فراہم کرنے والی ٹرین میں سوار کرینگے۔نئے پاکستان کا خواب آپ نوجوان پورا کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول تقریب میں موجودتھے ٹیسٹ تین مرحلے میں لئے جائیں گے، جس کا پہلا مرحلا اتوارکوکراچی میں منعقد کیا گیا۔17452 طلبا انٹری ٹیسٹ دینے کے اہل قرار پائے گئے۔

پہلے مرحلے میں ہونے والے ٹیسٹ میں 5017 امیدوار شریک ہوئے۔قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ مصنوعی ذہانت سے ایک چوتھا صنعتی انقلاب آرہا ہے ،پہلا انڈسٹریل انقلاب اسٹیم انجن رہا ،دوسرا انقلاب ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر چیزیں تھیں چوتھے انقلاب میں بے انتہا ڈیٹا موجود ہے ،طلبہ کء سوچ کو اپ گریڈ کر کے صنعتی انقلاب کو بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں بہت بڑی تبدیلی آرہی ہے ،منسٹر آئی ٹی نے ان چیزوں کو سمجھتے ہوئے آئی ٹی میں کام کروایا ،اگر تمام بچے یہ امتحان پاس کر لیتے ہیں تو وہ سب بھی داخلے کے اہل ہوں گے ،طلبہ گھر بیٹھے بیٹھے پیسہ کما سکتے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی کے بعد لاہور اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی جائیں گے انہوں نے کہاکہ کینیڈا میں دولاکھ ایسے لوگ چاہئیں جو مصنوعی ذہانت پر کام کر سکیں۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے آئی ٹی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہاکہ تیز رفتار دنیا نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے ،اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ جس نے خود کو بدلنے کا ارادہ نہ کیا ہو ،جو خود کو نہیں بدلتے انہیں خدا بھی نہیں بدلتا ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے،آنے والے چند سالوں میں ہم نے خود کو تبدیل نہیں کیا تو ہم دنیا سے باہر ہو جائیں گے اب یہ کام کا وقت ہے بات کا نہیں،سچائی منزل ہے اور منزل تک پہنچنے کا راستہ بھی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ڈیجیٹلائز کرنا ہے تو نوجوانوں کو ڈیجیٹلائز کرنا ہوگا،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے کام ہورہا ہے اور کراچی کے طالبعلم آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں۔