Live Updates

مشکل گھڑی میں ہم اپنے بلوچستان کے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،حلیم عادل شیخ

قدرتی آفات کے موقعے پر ملک کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ،حب ڈیم میں پانی کا کافی ذخیرہ جمع ہوگیا ہے جس سے نہ صرف کراچی بلکہ لس بیلہ کو بھی فائدہ ہوگا ،رکن سندھ اسمبلی

ہفتہ 23 فروری 2019 22:08

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہم اپنے بلوچستان کے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ قدرتی آفات کے موقعے پر ملک کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی ذات پات ہوتی ہے بلکہ ہم سب کو مل جل کر اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے یہاں لسبیلہ میں سیلاب آیا جس سے ہمارے بلوچ بھائیوں کے گھر ڈوب گئے کھانے پینے کی اشیاء مال مویشی یعنی سب کچھ سیلاب کے نذر ہوگیا بحیثیت ایک انسان ہمارا فرض ہے کہ میں تحریک انصاف کی جانب سے یہاں یکجہتی کا پیغام لے کر آیا ہوں دو ٹرک خیموں کے لایا ہوں جو کہ سیلاب سے متاثرین میں تقسیم کئے ہیں ہم اپنے بلوچ بہن بھائیوں کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے تحریک انصاف ان کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سندھ بلوچستان سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ان غریب متاثرین کی بحالی کے لیئے بھرپور مالی مدد کرے۔جہاں اس بارش اورطسیلاب سے نقصان ہواہے وہاں حب ڈیم میں پانی کا کافی ذخیرہ جمع ہوگیا ہے جس سے نہ صرف کراچی بلکہ لس بیلہ کو بھی فائدہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل کے قریب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہمے اور متاثرین میں خیمے تقسیم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں اپنے تمام ساتھیوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ لسبیلہ کا دورہ کریں اور متاثرین بہن بھائیوں کے ساتھ تعاون کریں حب ڈیم بھر چکا ہے اور اس سے کراچی کو پانی ملے گا صوبائی حکومت بلوچستان کے ہم اتحادی ہیں اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور اس کی پوری ٹیم اور تحریک انصاف سمیت ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈی سی لسبیلہ شبیر احمد مینگل بھی بھرپور انداز میں متاثرین کی خدمت کررہے ہیں جوکہ احسن اقدام ہے۔

سیاست سے بالاتر ہوکر ہم سب کو ان متاثرین کی خدمت کرنی چاہیے میں صوبائی حکومت کی کاکردگی سے مطمئن ہوں لیکن میں چاہتا ہوں تھوڑا اور وہ تیزی لائیں سندھ میں پورا آوے کا پورا آوہ ہی بگڑا ہوا ہے مجھے افسوس ہے کہ کل انڈیا کے خلاف قرار داد روک دی گئی جو ہمارے اتحادی رکن اسمبلی حسنین مرزا کہنا چاہیے رہے تھے جو ہمارے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ظلم و جبر ہور ہا ہے اس حوالے سے تھی ایسے میں آغا سراج درانی کی قرار داد کو سنا گیا اور اس کو اہمیت دی گئی۔

میں چاہتا ہوں کہ ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا سندھ حکومت کی پولیس اب بکری چوری کے کیس بھی خواتین کو اٹھاتی ہے چور چور ہوتا ہے چاہیے وہ کسی بھی سیٹ پر بیٹھا کیوں نہ ہو علیم خان اگر استعفیٰ دے سکتے ہیں تو آغا سراج کو بھی فوری استعفیٰ دینا چاہیے مجھے پہلے دن یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ میں جس اسمبلی کا رکن ہوں اسکا اسپیکر کرپشن کے کیس میں گرفتار ہوا اور گزشتہ روز دوبارہ افسوس ہوا کہ وہی اسپیکر اسی سیٹ پر بیٹھے نظر آئے آغا سراج کا حق ہے کہ انہیں انصاف ملے مگر اس قوم کا بھی حق ہے اور جب کشمیر کے بھائیوں کیلئے قرارداد لائی جارہی تھی تو اس پر بھی اعتراض نہیں کرنا چاہیے تھا یہ ہاؤس بھی تب رہے گے جب شخصیات ہونگے اسی ہاؤس میں قائداعظم رہے جی ایم سید رہے۔

حلیم عادل شیخ نے تحصیل لاکھڑا کا بھی دورہ کیا وہاں پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیلانی ویلفیئر سمیت دیگر مخیر حضرات سے بات کی ہے انشاء اللہ ان متاثرین کیلئے کھانے پینے کے پیکٹ روانہ کیئے جائیں گے ان متاثرین کیلئے بھی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرونگا اور تمام تر صورتحال سے آگاہ کرونگا انشاء اللہ ان متاثرین کی وفاقی حکومت کی جانب سے بھی امداد ہوگی انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں انشاء اللہ ان کا ازالہ ضرور ہوگا پاکستان تحریک انصاف پورے ملک کے عوام کے ساتھ ہے بالخصوص ضلع لسبیلہ کے عوام کے ساتھ شانہ وبشانہ کھڑی ہے جبکہ اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی رہنما غلام محمد عرف گلو جاموٹ بھی انکے ہمراہ تھے اور انہوں نے حلیم عادل شیخ کو متاثرہ علاقوں کے متعلق بریفنگ دی جبکہ حلیم عادل شیخ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم ریلیف کیمپ اور خیمہ بستی کابھی دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل۔اے ڈی سی عزت نذیر بلوچ۔اے سی بیلہ جمیل احمد بلوچ۔ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی۔تحصیلدار اوتھل سردارزادہ نصیر احمد جاموٹ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کے متعلق بریفینگ دی جبکہ تحریک انصاف لسبیلہ کے رہنماوں امان اللہ شیخ۔معشوق علی رند۔غلام مرتضیٰ شیخ .شکلیل رند سمیت دیگر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات