Live Updates

70سالوں سے ملک پر سرمایہ دار جاگیردار وں کا قبضہ ہے،ہدایت الرحمن بلوچ

Y بلوچستان سونا اگلنے والا صوبہ ہے لیکن سرمایہ داروں نوابوں نے اسے اندھیرے میں دھکیل دیا ہے بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہونے کے باوجود غریبی میں بھی اول نمبر پر ہے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے ذمہ دار یہاں کے سرمایہ دار ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کے وسائل لوٹے ہیں ہم ان سیاسی ڈاکوں لٹیروں کے خلاف سیاسی جہاد کرنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں، صوبائی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی بلوچستان

پیر 18 مارچ 2019 21:32

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ 70سالوں سے ملک پر سرمایہ دار جاگیردار وں کا قبضہ ہے بلوچستان سونا اگلنے والا صوبہ ہے لیکن سرمایہ داروں نوابوں نے اسے اندھیرے میں دھکیل دیا ہے بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہونے کے باوجود غریبی میں بھی اول نمبر پر ہے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے ذمہ دار یہاں کے سرمایہ دار ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کے وسائل لوٹے ہیں ہم ان سیاسی ڈاکوں لٹیروں کے خلاف سیاسی جہاد کرنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں بلوچستان کے قریہ قریہ جائیں گے اور جماعت اسلامی کا پیغام عام کریں گے ہمیںآصف علی زرداری ،عمران خان ،نواز شریف کا نظام نہیں چاہیے ہم اللہ پاک کا نظام نافذ کرینگے جماعت اسلامی میں امیر تبدیل ہوتے ہیں مگر نظریہ مشن تبدیل نہیں ہو تا امیر صوبے کی غریب عوام آج بھی اپنے حقوق سے محروم ہیں گوٹھوں میں پانی نہیں ،بجلی نہیں ،تعلیم کے ادارے نہیں روزگار کے مواقع نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز لسبیلہ کے صدر مقام شہر اوتھل میں رابطہ مہم کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی اوتھل کے ذمہ داران جماعت اسلامی کا پیغام شہر کے تمام دکانوں ،ہوٹلوں ،گھروں ،گلیوں ،محلوں میں عام کرکے پارٹی کا پیغام پہنچائیں اور انشاء اللہ اوتھل سمیت لسبیلہ کو جماعت اسلامی کا گڑھ بنائیں گے انہوں نے کہا کہ 70سالوں سے قابض رہنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا حب سے بیلہ تک کوئی ترقی نظر نہیں آتی ہے بلوچستان وہ صوبہ ہے جس میں سونا ،چاندی ،تانبا ،تیل ،ہر قسم کے باغات ،ساحل سمندر سمیت دیگر قدرتی وسائل دستیاب ہیں لیکن اس کے باوجود بھی یہ صوبہ ایک غریب ترین صوبہ ہے بنیادی سہولیات کا فقدان علاج ومعالجے کیلئے ہسپتال کی سہولت نہیں ،تعلیم کیلئے ایجوکیشن کی سہولت نہیں آج بھی کراچی کی سول ہسپتال اور جناح ہسپتال ،عباسی ہسپتال دیکھیں تو بلوچستان کے لوگ ان ہسپتالوں کے باہر فٹ پاتھوں پر علاج ومعالجے کیلئے پریشان ہیں اور یہاں کے نواب ،سردار ،وڈیرے دبئی سے علاج کرواتے ہیںبلکہ ملک میں تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا نواز شریف بھی خود باہر ممالک سے علاج کیلئے محتاج ہیں انہوں نے کہا کہ دن بدن سرمایہ دار طبقہ ترقی کررہا ہے اور غریب غریب ہوتا جارہا ہے ہمیشہ ان سرمایہ داروں نے غریب عوام کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا اور عوام کے وسائل کو لوٹ کر خود بیرون ممالک میں رہائش پذیر ہیں ان سرمایہ داروں کے بچے بیرون ممالک میں پڑھتے ہیں اور ان سیاسی ڈاکوں لٹیروں سے چھٹکارے کیلئے جماعت اسلامی نے سیاسی جہاد کا اعلان کردیا ہے اور رابطہ مہم شروع کرکے باشعور طبقے کو آگاہی دے رہے ہیں کہ آپ مولانا سراج الحق کے ہاتھ مضبوط کریں انشاء اللہ ملک کو ان چور ڈاکوں سے بچائیں گے اور ہمیں ایک خوشحال پاکستان چاہیے انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ سیاسی پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں کبھی ن لیگ تو کبھی پیپلزپارٹی تو کبھی تحریک انصاف تو کبھی باپ پارٹی ایسے لوگ جن کا ایک نظریہ نہیں وہ عوام کی کیا خدمت کرینگے وہ صرف پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں مگر رویہ تبدیل نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ آج بھی بلوچستان میں تعلیمی نظام تباہ ،ہیلتھ کا نظام تباہ بلکہ سرکاری دفاتر میں صرف صاحب حیثیت لوگوں کی سنی جاتی ہے غریب کیلئے کوئی سہارا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بیلہ شہر گندگی کا شہر بن گیا ہے اور ہمیں کوئی ترقی نظر نہیں آتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو دھوکہ دے کر سریہ دار بننے والوں کو جماعت اسلامی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریگی ہم اب کسی بھی صورت میں بلوچستان کو محرومیوں کی جانب دھکیلنے نہیں دینگے ہمیں اب آپس میں یکجا ہونا ہوگا کیوں کہ جب چور ڈاکوں سب یکجا ہوچکے ہیں تو ہم غریب طبقے کو بھی آپس میں یکجا ہوکر ان چور ڈاکوں کے خلاف سیاسی جہاد کرنا ہوگا تب ہی ہم آزاد ہونگے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا نشان ترازو عدل وانصاف کا ایک نشان ہے اور جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق کا وژن ایک خوشحال پاکستان ہے مولانا سراج الحق ایمانداری دیانتداری سے عوام کی خدمت کرینگے ا ور سب مل جل کر اس تبدیلی کی تحریک کو آگے بڑھائیں انشاء اللہ ایک دن ضرور تبدیلی آئیگی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی جاگیردار کی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ غریب مظلوم لاچار طبقے کی جماعت ہے اور جماعت اسلامی نے ہمیشہ غریبوں کی خدمت کی ہے اور آج بھی جماعت اسلامی بلوچستان میں دس ہزار بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم متحد ومنظم نہیں ہونگے تب تک ظلم کی چکی میں پستے رہیں گے تبدیلی انقلاب کیلئے ہمارا ساتھ دیں ہم ملک میں محمد ﷺ کا نظام لانا چاہتے ہیں ہم آصف علی زرادری ،عمران خان ،نواز شریف والا نظام نہیں چاہتے انہوں نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کا نعرہ بلوچستان کے قریہ قریہ میں عام کرنے کیلئے میدان میں نکل چکے ہیں ہماری جماعت میں امیر تبدیل ہوتے ہیں لیکن نظریہ مشن دستور تبدیل نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ آج بھی بلوچستان میں تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں اور بلوچستان میں پانی کی قلت ،گیس نہیں بجلی نہیں اور عوام سہولیات کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں امیر صوبے کے لوگ غریب جس کی اصل وجہ یہاں کے حکمران ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دے کر اپنے مفادات حاصل کیئے انہوں نے کہا کہ عوام نے بھی سب کو آزما لیا ہے اب عوام جماعت اسلامی کو آزمائیں انشاء اللہ ضرور تبدیلی آئیگی اور ہم صوبہ بلوچستان میں ایک ایسی خوشحالی لائیں گے کہ صوبہ کا ہر ایک فرد خوشحالی کی زندگی گزار سکیں گا انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم متاثرین میں راشن تقسیم کرکے یہ کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے اور ہمارا منشور ومشن ہی خدمت خلق ہے جبکہ انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور الخدمت فائونڈیشن جماعت اسلامی کی جانب سے بشوانی گوٹھ ،لاکھا گوٹھ میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن جماعت اسلامی لسبیلہ کے صدر کرامت اللہ ،جماعت اسلامی لسبیلہ کے ضلعی امیرمولانا عبدالمالک رونجھو ،اوتھل کے رکن عبدالمجید جاموٹ ،اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر عبدالصمد رونجھو ودیگر موجود تھے جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ و راشن تقسیم کے موقع پر چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ نے بھی جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں نقصانات سے آگاہ کیا جبکہ جماعت اسلامی لسبیلہ کے امیر مولانا عبدالمالک رونجھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی غریب طبقہ کی جماعت ہے عوام بڑھ چڑھ کر جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کریں انشاء اللہ ملک سے قراء پروری کا خاتمہ ہوجائیگا اور جماعت اسلامی لسبیلہ کے کارکناں جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر عام کریں انشاء اللہ ضلع لسبیلہ کو جماعت اسلامی کا قلعہ بنائیں گے اور جماعت اسلامی ہی بھرپور انداز میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے اور ہمارے کارواں میں شامل ہوکر ملک میں تبدیلی کی تحریک چلائیں انشاء اللہ ہم ایک دن ضرور سرخرو ہونگے اور ضلع لسبیلہ سمیت پورا بلوچستان جماعت اسلامی کی قیادت میں خوشحال بن جائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات