Live Updates

(ن) کی تنظیم نو کر دی گئی ،احسن اقبال سیکرٹری جنرل ، شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر مقرر ،رانا ثنا اللہ پنجاب کے صدر ہونگے

�ائب صدور میں مریم نواز ،حمزہ بھی شامل ،مفتاح اسماعیل کو سندھ کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ،13رکنی ایڈوائزری کونسل بھی تشکیل دیدی گئی اسحاق ڈار کو بین الاقومی امور کا صدر مقرر کر دیا گیا ،کسان ، منیارٹی ، ٹریڈرز ،پروفیشنل ونگز کے عہدیداروں کا بھی اعلان کر دیا گیا

جمعہ 3 مئی 2019 21:55

ْلندن /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ،احسن اقبال کو سیکرٹری جنرل ، شاہد خاقان عباسی کو مرکزی سینئر نائب صدر ،مریم نواز او رحمزہ شہباز کو نائب صدور ،رانا ثنا اللہ صدر پنجاب،مفتاح اسماعیل کو سندھ کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ،13رکنی ایڈوائزری کونسل بھی تشکیل دی گئی ہے ،اسحاق ڈار کو بین الاقومی امور کا صدر مقرر کیا گیا ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی مشاورت کے بعد مرکزی او رصوبائی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی عہدیداروں میں احسن اقبال سیکرٹری جنرل ،شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر صدر ،جبکہ 16نائب صدور میں مریم نواز ، حمزہ شہباز ، عابد شیر علی ، ایاز صادق ، چوہدری برجیس طاہر ، ڈاکٹر درشن لال پنچھی ، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیر ، میاں جاوید لطیف ، محمد زبیر ، مشاہد اللہ خان ، نیلسن عظیم ، پرویز رشید ، راحیلہ دورانی ، رانا تنویر حسین اور سردار مہتاب احمد خان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مریم اونگزیب کوسیکرٹری اطلاعات جبکہ پرویز ملک سیکرٹری فنانس مقرر کئے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو صدر انٹر نیشنل افیئرز مقرر کیا ہے جبکہ نو رالحسن تنویر سیکرٹری جنرل ،بلیغ الرحمن ، عطا ء اللہ تارڑ ڈپٹی سیکرٹریزجنرل ،بلال اظہر کیانی ، فرحان ظفرجھگڑا اور سورتھ تہیو کو اسسٹنٹ سیکرٹریزجنرل ، عباس آفریدی اور طلال چوہدری کو جوئنٹ سیکرٹریز تعینات کر دیا گیا ۔

طارق فاطمی سیکرٹری پالیسی اینڈ ریسرچ، مس شازا فاطمہ خواجہ کو سیکرٹری پارلیمنٹری افیئرز ، مس عائشہ رضان فاروق کو سیکرٹری ممبر شپ اینڈ ٹریننگ ، مس رومینہ خورشید عالم کو سیکرٹری ایچ آر اینڈ سول سوسائٹی ، ریاض الحق کو صدر کسان ونگ ، کامران مائیکل صدر منیارٹی ونگ ، میاں منان صدر ٹریڈ ر ونگ ، مصدق ملک صدر پروفیشنل ونگ ، نزہت ملک صدر ویمن ونگ ، رمیش سنگھ روڑا جنرل سیکرٹری منیارٹی ونگ ،قیصر احمد شیخ صدر بزنس اینڈ کامرس ونگ ہوں گے۔

13رکنی اکنامک ایڈوئزر کونسل میں محمد شہبازشریف ، شاہد خاقان عباسی ، محمد اسحاق ڈار، احسن اقبال ، خواجہ محمد آصف ، قیصر احمد شیخ ، محمد زبیر ، مفتاح اسماعیل ، عائشہ غوث پاشا ، مشاہد حسین سید ، مصدق ملک ، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔ پنجاب کے لئے رانا ثناء اللہ خان کو صدر ، سردار اویس لغاری جنرل سیکرٹری ، حنیف عباسی سینئر نائب صد جبکہ راجہ عتیق الرحمن ، حافظ نعمان ، خواجہ سلمان رفیق ، راجہ قمر الزمان نائب صدور جبکہ عظمی بخاری سیکرٹری انفارمیشن فرائض سر انجام دیں گی۔مفتاح اسماعیل کو مسلم لیگ (ن) سندھ کا جنرل سیکرٹری ، علی اکبر گجر کوسینئر نائب صدر ،سلمان خان کو صدر مسلم لیگ (ن) کراچی جبکہ نصیر الدین محمود جنر ل سیکرٹری ہوں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات