مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ما ہ جون میں28کشمیریوں کو شہیدکیا

کشمیر بارے بھارتی رویہ پر اظہار افسوس

پیر 1 جولائی 2019 17:21

سرینگر۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں28کشمیریوں کو شہید کیا۔ ان میں سی2نوجوانوںکو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں3خواتین بیوہ اور 4بچے یتیم ہو گئے۔

اس عرصے کے دوران بھارتی فورسزکے اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سی130افراد شدیدزخمی ہو گئے جبکہ حریت کارکنوں اور طلبا ء سمیت 97افراد کو گرفتار کرلیاگیا ۔ بھارتی فورسز نے 19مکانات کو نقصان پہنچایاجبکہ ایک لڑکی کی بے حرمتی کی ۔ادھرامرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے نام پر خاص طورپر اسلام آباد اور گاندربل کے اضلاع میں تلاشی کی سخت کارروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

45روزہ امرناتھ یاترا اتوار کو شروع ہونے کے بعد اسلام آباد میں گاسی پورہ سے گاندربل کے علاقے مانی گام تک پوری ہائی وے کو بلاک کردیا گیا ہے اور ہائی وے پر ہزاروں کی تعداد میںبھارتی فوجیوںکو تعینات کیاگیا ہے ۔ تحریک حریت جموںوکشمیرکے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پارٹی رہنماء عبدالغنی بٹ کی بارہمولہ جیل میں گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔

گزشتہ شب ضلع بارہمولہ کے علاقے اولڈ ٹائون میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 25سالہ نوجوان سمیر احمد آج سرینگر کے صورہ ہسپتال میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ آج اسلام آباد میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموںو کشمیر شاخ کے غیر معمولی اجلاس میںمقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ بھارتی فوجی کشمیری مسلمانوںکی نسل کشیُ پر تلے ہوئے ہیں ۔

ضلع کشتواڑمیںسڑک کے ایک حادثے میں کم سے کم 35افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کے علاقے کیشون میں ایک بس گہری کھائی میں گرگئی۔ حریت رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق ، محمد اشرف صحرائی ، میر شاہد سلیم اور جموںوکشمیر یوتھ فورم فارجسٹس نے اپنے الگ الگ بیانا ت میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

دریں اثناء جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقو ق کونسل کے 41ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں رائے شماری کرانے سے انکار مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کا باعث بن رہا ہے ۔ سیمینار کا اہتمام امریکہ میں اقلیتوں کی انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں کے تعاون سے کیاتھا ۔ سیمینار کے مقررین میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن پروفیسر ڈاکٹرKlaus buchner،میڈم وکٹوریہ سکوفیلڈ، پروفیسر الفریڈ دی زیاس، Frank Schwalba-Hoth، سفیر رونلڈ نرنیز، پروفیسر نذیر احمد شال اور بیرسٹر عبدالمجید ترمبو شامل تھے۔