وزیراعظم آزاد کشمیر سے چیئرمین کشمیر کمیٹی سیدفخرامام کی ملاقات
دنیا کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے، راجہ فاروق حیدر خان پاکستانی قوم ،حکومت ،اپوزیشن سب کشمیر کے معاملے پر ایک اور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ مظفرآباد سے ایل او سی کے اس پار انتہائی مثبت پیغام جائیگا، چیئرمین کشمیر کمیٹی
جمعرات 12 ستمبر 2019 18:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے کشمیری عوام کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیر کے مسئلے پر ردعمل ظاہر کر رہی ہے 58 ممالک کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستانی اقدامات کی مذمت کشمیریوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ امریکہ اور برطانیہ کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے دوران محسوس کیا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی آواز کو سنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو اپنے بوٹوں تلے روند دیا ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ پاکستان کے جیینوا میں پانچ نکاتی مطالبات حق پر مبنی ھیں جنکی پوری مہذب دنیا کی طرف سے بھر پور تائید ھو نی چاہیئے۔انہوں نے چیئرمین کشمیر کمیٹی سے کہا کہ اسوقت دنیا کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا اس میں تسلسل رہنا چاہیے تاکہ مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔ امید ھے کہ وزیراعظم پاکستان کے جلسے سے دنیا کو کشمیر کے سلسلے میں قومی یکجہتی کا واضح پیغام جائیگا۔۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانی کا ثمر ہے کہ بین الاقوامی برادری اب کھل کر ہندوستان کی مذمت کررہی ہے۔اس موقع پر چئیرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا کہ پاکستانی قوم حکومت اپوزیشن سب کشمیر کے معاملے پر ایک اور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد سے ایل او سی کے اس پار انتہائی مثبت پیغام جائیگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے قومی اصولی موقف پر پوری قوم متفق ہے۔انہوں نے کہا کہ کرفیو کو 39 دن ہو گئے مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ لوگوں کے متعلق اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا جلسہ سیاسی نہیں خالصتا یکجہتی کے لیے ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.