مظفرآبادڈویژن کو پترینڈ سے وعدے کے مطابق بجلی فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے‘شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ

تعمیر نو کے منصوبہ جات اور ہائیڈرل پراجیکٹس کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے شدہ منصوبہ جات پر فوری کام کا آغاز کیا جائے

منگل 15 اکتوبر 2019 13:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کی نومنتخب مجلس شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت امیر ضلع سید ارشد حسین بخاری ایڈووکیٹ منعقد ہوا ،اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے شرکت کی ،نومنتخب اراکین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا ،اور موقع پر تحریک آزادی کشمیر اور جماعت کے کام بارے منصوبہ بندی اور مشاورت بھی کی گئی ،جبکہ اجلاس میں قراردادیں منظورکی گئیں ،جماعت اسلامی کی شوری ڈھائی ماہ کے قریب عرصہ بیت جانے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ،لاک ڈائون اور بھارتی مظالم میں کسی کمی اور ہندو کی چالوں اور ہتھکنڈوں میں کوئی فرق نہ کرنے کے باوجود حکومت پاکستان عالم اسلام اور عالمی اداروں کی خاموشی اورتماشائی کے کردار اور محض زبانی جمع خرچ پر شدید غم وغصہ اور تشویش کااظہار کرتی ہے ،اور برملا اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ اب کشمیری قوم ہر مظالم اور اُن کی شہادتوں اور دکھوں کا مزید تماشانہ دیکھا جائے حکومت پاکستان اپنی حقیقی کردارادا کرتے ہوئے اپنی افواج کو مقبوضہ کشمیر میں داخل کرکے اگر ایسا نہیں کر سکتی تو کشمیری مجاہدین اور کشمیری قوم کا راستہ نہ روکے انہیں آزاد کرے یہ خود اپنے دشمن سے نبٹ لیں گے ،اسکے علاوہ کوئی دوسرا حل موجود نہیں ہے،بصورت دیگر لوگ دیوانہ دار سیز فائر لائن کی طرف بڑھیں گے ،لاکھوں لوگ جب گھروں سے نکلیں گے تو کوئی روک نہیں سکے گا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی ضلعی مجلس شوریٰ حالیہ دنوں خودساختہ مہنگائی لوڈشیڈنگ ،اور گاڑیوں کے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ پر حکومت کی جانب سے توجہ نہ دینے پر شدید تشویش اور دکھ کااظہار کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے گڈگورننس کا عملی ثبوت دیتے ہوئے عام آدمی کے مسائل کے حل اور پریشانیوں کے ازالہ کے لیے فوری اقدامات کرے،سبزی فروٹ اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں من مانے اضافے اور ٹرانسپورٹ کے من مانے کرائے اور قانون کی خلاف ورزی پوری دیدہ دلیری سے جاری ہے ،بجلی کے تین بڑے ہائیڈل پراجیکٹس سے متاثرعوام کو فری بجلی دینے کے بجائے لوڈشیڈنگ اور بجلی کے نظام کی خرابی اور بدانتظامی کا شکار کر دیا ہے۔

بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ اور نارواٹیکسوں کے خلاف حکومت واپڈا اور حکومت پاکستان سے بات کرکے اس خطہ کے عوام کو سستی بجلی فراہم کرئے ۔مظفرآبادڈویژن کو پترینڈ سے وعدے کے مطابق بجلی فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے ،تعمیر نو کے منصوبہ جات اور ہائیڈرل پراجیکٹس کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے شدہ منصوبہ جات پر فوری کام کا آغاز کیا جائے ،خطہ کے اندر جملہ ترقیاتی منصوبہ جات کا جمود اور مفتود ہونا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔