Live Updates

لگتا ہے ہمیں کنٹینر اور کھانے پینے کی دعوت دینے والے عمران نیازی نے یہاں بھی یوٹرن لے لیا ہے‘حافظ حمد اللہ

آج ٹماٹر پیاز سبزی فروٹ اشیاء خوردونوش اور ادویات بھی عوام کی پہنچ سے دور ہیں اسکے باوجود حکومت خود کو بہتر سمجھ رہی ہے ناقص کارکردگی پر اگر سرفراز کو ہٹایا جا سکتا ہے تو تبدیلی کے دعویدار عمران نیازی 14 ماہ کی ناقص کارکردگی پر استعفیٰ کیوں نہیں دے سکتی

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:27

لگتا ہے ہمیں کنٹینر اور کھانے پینے کی دعوت دینے والے عمران نیازی نے ..
عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام پاکستان ( ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آج بھی حکومت جمہوریت آئین اور قانون کی بالادستی اور عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے کی دعویدار ہے جبکہ اس کے برعکس دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سیاسی انتقام کی وجہ سے جیلوں میں قید ہیں جیسے جیسے آزادی مارچ کے دن قریب آرہے ہیں مری سندھ بہاولپور اور دیگر علاقوں میں ہمارے درجنوں ذمہ داران کو حکومت نے پابند سلاسل کررکھا ہے پنجاب اور خیبر پختون خواہ کو ملانے والے راستوں پر بھی حکومت نے کنٹینر کھڑے کرکے راستے بند کر دئیے ہیں-میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے ہمیں کنٹینر اور کھانے پینے کی دعوت دینے والے عمران نیازی نے یہاں بھی یوٹرن لے لیا ہے حکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف انکے بدزبانی کرنے والے وزراء فیصل واڈا، فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان، شیخ رشید احمد گالی اور غلیظ گفتگو سے اپنی گفتگو کا آغاز کرتے ہیں حکومت کا یہ کیسا دوہرا معیار ہے جو بھی حکومت کے خلاف تحریک چلائے اسے مودی کا یار بنا دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ آج ٹماٹر پیاز سبزی فروٹ اشیاء خوردونوش اور ادویات بھی عوام کی پہنچ سے دور ہیں اسکے باوجود حکومت خود کو بہتر سمجھ رہی ہے ڈاکٹرز، ٹریڈرز ، کسان اور تاجر اور وکلاء پہلے ہی سڑکوں پر ہیں اگر مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے دانشمندی سے کام نہ لیا تو یہ بھی ممکن ہے کہ پولیس بھی اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نظر آے اب وزیراعظم اور وزراء کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں جا کر اپنے عوام کی حالت زار کا سروے کریں کیونکہ وہ بھی مہنگائی اور بیروزگاری کا رونا رو رہے ہیں حالانکہ چیف سیلیکٹر ، سیلیکٹر، ایمپائر کی انگلی اور ملک کے مقتدر حلقے بھی نیازی اینڈ سنز کے ساتھ ہیں پھر بھی 14 ماہ گزر جانے کے باوجود عوام پہلے سے بھی زیادہ پریشان ہیں کرکٹ سیریز میں ناقص کارکردگی پر اگر سرفراز کو ہٹایا جا سکتا ہے تو تبدیلی کے دعویدار اور یوٹرن لینے کے ماہر عمران نیازی 14 ماہ کی ناقص کارکردگی پر استعفیٰ کیوں نہیں دے سکتے حالانکہ عمران بھی صفر پر رن آؤٹ ہو چکے ہیں پھر بھی حکومت پچ پر موجود ہے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو تو ایک سیریز میں ناکامی پر تینوں فارمیٹ 20 ٹونٹی ونڈے اور ٹیسٹ سیریز سے نکال دیا جاتا ہے مگر افسوس کہ 22 کروڑ عوام کے نا اہل اور نالائق ترین سیلیکٹڈ کٹھ پتلی دھاندلی کی پیداوار وزیراعظم ابھی تک ڈھٹائی سے حکمرانی کررہا ہے تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے سولہ ماہ نہ صرف ملک کا ستیاناس بلکہ دن بدن مہنگائی بیروزگاری سے عوام اپنے گھر کا چولہا چلانے سے پریشان ہیں کہ وہ گھر کا بوجھ کیسے برداشت کریں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں بجلی گیس پٹرول ڈیزل مٹی کے تیل کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جسکی وجہ سے کسان کے حالات ابتر سے ابتر ہوتے جارہے ہیں اسکے باوجود عمران نیازی عوام کو صبر کی تلقین کررہے ہیں اگر حکومت نے مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کیا تو پورے ملک میں دمادم مست قلندر ہوگا پھر عوام کے سیلاب کو قابو کرنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور وہ اس نیازی گٹھ جوڑ سے تنگ آ کر اب سڑکوں پر ہیں ہم نے عوام کی روز مرہ زندگی اجیرن ہونے پر آزادی مارچ کررہے ہیں انشاء اللہ پورا پاکستان 31 ، اکتوبر کو سڑکوں پر ہوگا اور عوام اب عمران نیازی کا استعفیٰ لیکر ہی گھر جائینگے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات