بھارتی فوج ایل او سی پر مہلک اور خطرناک ہتھیار استعمال کر کے جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے‘سردار قاضی محمد اسرائیل

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:23

آٓٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) بھارتی فوج ایل او سی پر مہلک اور خطرناک ہتھیار استعمال کر کے جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے،عوام کے حوصلے بلند ہیں ہندوستان کو کشمیر چھوڑنا پڑے گا۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنماہ امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار قاضی محمد اسرائیل نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کی تمام حدود پار کر دی ہیں مقبوضہ وادی کو قید خانے میں تبدیل کرنے کے باوجود حالات کنٹرول نہیں ہو سکے ہیں۔

بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ایل او سی پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کر دی ہے۔ بھاری توپخانے کلسٹرز بم اور مہلک ہتھیاروں کا استعمال کر کے بھارتی فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

درندہ صفت بھارتی وزیر اعظم مودی قصائی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظمیں بھارتی ظلم جبر بربریت کا نوٹس لیں قاتل مودی کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکا جائے کشمیر پر قبضے اور ہندو بالادستی کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیںگے۔

بھارت دنیا کے سامنے امن کا راگ الاپ کر کشمیریوں کا قتل عام کا لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کشمیریوں کو اقوام متحدہ نے خودارادیت کا حق دے رکھا ہے کشمیری اپنے حق نہ ملنے پر بندوق اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کو موثر جواب دے کر سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور کیا ہے اس پر پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

بھارت جنگی جرائم سے باز نہ آیا تو ایسا جواب ملے گا کہ ہندوستان میں مندروں کی گھنٹیاں بجنا ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنا ن اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں اور عوام کے ساتھ تعاون کریں سیاسی مخالفین کی سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے گھسی پٹی سیاست کا خاتمہ کرکے نوجوانون کو آگے لائیں۔ حکومت آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول پر بسنے والے شہریوں کے تحفظ کے لئے بنکرز کو ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے عوام کو گزارہ الائونس دیا جائے حکومت کی عدم توجہی کے باعث لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔ وادی نیلم کے بہادر عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کی سرحدوں کا دفاع کریں گے۔