کشمیری کی آزادی کی جدوجہد میں پاکستان کی حمایت ہوتی نظر آنی چاہیے ،سردار انور

پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا سے زیادہ آزاد ہے ، بالاکوٹ واقعہ کو بھارتی میڈیا نے جھوٹ بول کر مودی کی بڑی کامیابی قرار دی اور مودی الیکشن جیت گیا، سابق صدر کا خطاب

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سابق صدر آزاد کشمیر سر دار انور نے کہاہے کہ کشمیری کی آزادی کی جدوجہد میں پاکستان کی حمایت ہوتی نظر آنی چاہیے ،پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا سے زیادہ آزاد ہے ، بالاکوٹ واقعہ کو بھارتی میڈیا نے جھوٹ بول کر مودی کی بڑی کامیابی قرار دی اور مودی الیکشن جیت گیا۔آئی پی ایس کے زیر اہتمام کشمیر ایشو اور رپورٹنگ کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آزاد کشمیر سردار انور نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے نئے ائیڈیاز لانے ہوں گے ۔

انہوںنے کہاکہ آج بھارت کا میڈیا مسلسل جھوٹ بول رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی میڈیا مودی کی شکست کو فتح بنا کر دکھاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مودی اپنے میڈیا کی وجہ سے آج الیکشن جیتا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارتی میڈیا نے مودی کی منفی کردار کو مثبت کر کے پیش کیا ،بالاکوٹ کا واقعہ اس کی مثال ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا سے زیادہ آزاد ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بالاکوٹ واقعہ کو بھارتی میڈیا نے جھوٹ بول کر مودی کی بڑی کامیابی قرار دی اور مودی الیکشن جیت گیا،کیا بھارتی ایسٹیبلشمنٹ ہندو توا کو فروغ دے رہی ہی انہوںنے کہاکہ ہریانہ اور مہاراشٹرہ میں ریاستی الیکشن پر اثرانداز ہونے کیلئے بھارتی حکومت نے آزاد کشمیر میں تین ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان حکومت کو دیکھنا چاہیے کہ بھارت کیسے میڈیا کو استعمال کر رہا ہے،قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا،آبی ذخائر کے اعتبار کیلئے بھی کشمیر پاکستان کیلئے اہم ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اگر کشمیر مکمل طور پر بھارت کے پاس چلا گیا تو اس کی ابتدا پانچ اگست کا بھارتی اقدام ہے ۔انہوںنے کہاکہ نو لاکھ بھارتی فوجی اس وقت کشمیریوں سے لڑ رہے ہیں ،ہم کشمیر کی صورتحال کو صحیح طرح سے اجاگر نہیں کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہم مودی کے ارادوں کو ناکام بنا دیتے ہیں تو اس کے مختلف نتائج نکل سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اس وقت جنگ میں پہل نہیں کرسکتا مگر جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ سے کوئی نتیجہ نہیں آ رہا، ہمیں اس جانب جانا چاہیے جہاں سے نتیجہ آ سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیری عوام طویل جنگ لڑ کر بھارتی فوج کو شکست دیں ،کشمیری کی آزادی کی جدوجہد میں پاکستان کی حمایت ہوتی نظر آنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام آزادی کی جنگ لڑیں اور پاکستانی عوام ان کی مدد کریں