
ہم نے حکومت لی ہے لیکن ابھی نظام نہیں بدل سکے، فواد چوہدری
طلبہ یونین بحال ہونی چاہیئے لیکن اس کے پیرامیٹرز طے کرنا ہوں گے، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن والوں کے گلے شکوے سنے ہیں، اگر طلبہ یونین نہ ہوئی تو ان کی سیاست کو لسانی یا مذہبی جماعتیں استعمال کرتی ہیں اس لئے بڑی جماعتیں ان کو قبول کریں،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے گفتگو
ہفتہ 7 دسمبر 2019 22:36

(جاری ہے)
فواد چودہری کا کہنا تھا کہ اگر طلبہ یونین نہ ہوئی تو ان کی سیاست کو لسانی یا مذہبی جماعتیں استعمال کرتی ہیں اس لئے بڑی جماعتیں ان کو قبول کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کو پسند ہوں یا نہ ہوں، ان کا قد سب سے بلند ہے۔ بے نظیر بھٹو کی طرح عمران خان ملک میں اس وقت ایک ہی لیڈر ہیں۔ اپوزیشن کے گلے شکوے اپنی جگہ لیکن آپ کو عمران خان کے ساتھ ہی گزارا کرنا پڑے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ مائنس ون پاکستان مسلم لیگ نواز اور دیگر جماعتوں میں ہوسکتا ہے۔ مائنس عمران کرتے کرتے اپوزیش خود مائنس ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کو اپنی قیادت تلاش کرنا پڑ رہی ہے۔ اب سب لندن میں جمع ہو رہے ہیں، ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔ وہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں نئی تقریوں کے معاملے پر کافی حد تک اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ شہباز شریف کے کھلنے والے حالیہ انکشافات کا اثر نہ پڑا تو جلد ہی الیکشن کمیشن کا معاملہ حل ہو جائے گا۔ اپوزیشن اصلاحات کی جانب آئے۔ سب کو حقیقیت کا ادراک کر کے ہی آگے چلنا چاہیے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو پہلے واپس آنے میں 5 سال لگے، اب کی بار شاید 15 سال لگیں۔ سیاست کمزور دل لوگوں کا کام نہیں ہے۔ پنجاب کے آصف زرداری شہباز شریف باہر چلے گئے ہیں تو سندھ کے زرداری کا کیس بھی ایک جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاثر ہے کہ ادارے ایک دوسرے کے اختیارات لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ پارلیمان کیسے سپریم ہو سکتی ہے اگر اس کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کچھ اداروں کے بجٹ پر بحث نہ کر سکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں سید مراد علی شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ وہاں کی عوام نے کرنا ہے۔ وہاں کے حکمران خود عوام کی مشکلات کا خیال کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں 3 ٹریلین روپے خرچ ہوئے لیکن عوام کی حالت نہیں بدلی۔ 908 ارب روپیہ پنجاب میں خرچہ ہوا ہے۔ ملک میں وزرائے اعلی کا کوئی احتساب نہیں ہے۔ ہمیں اضلاع کو ان کا حق دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیں کوئی پیسہ نہیں دے رہی اور سارے فنڈز جنوبی پنجاب میں لگائے جا رہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ حکومت کو بی آر ٹی منصوبے کی شفاف تحقیقات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔فواد چودہدری نے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں پر بحث ہو سکتی ہے لیکن فوج اور عدلیہ پر عام بحث نہیں ہو سکتی ہے۔ آرمی چیف کے معاملے پر سیاست سے بالاتر ہو کر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ جائے تو پھر حکومت اس پر فیصلہ کرے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بڑے سقم ہیں۔ عدالت پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی کہ قانون ایسا بنائیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مزید 10 سیاستدانوں کے میڈیکل چیک اپ ہونے جا رہے ہیں
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.