آزاد کشمیر پر نااہل وزیر اعظم مسلط ، چھٹکارا پانا ضروری ہے ،بیرسٹر سلطان محمود

عمران خان طرز طرح یہاں بھی تبدیلی لائیں گے ،آزاد خطے کا بجٹ 11 ارب سی24 ارب تک پہنچ گیا،بجٹ کہاں خرچ ہوا پوچھنے پر واویلا شروع ہو جاتا ہے ،عمران خان نے کشمیریوں کو حق خوداردیت دلانے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی،صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر

ہفتہ 11 جنوری 2020 21:02

کھو ئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2020ء) صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر وسابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطا ن محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر پر نا اہل وزیر اعظم مسلط ہے،چھٹکارا پانا ضروری ہے ،عمران خان طرز کی طرح یہاں بھی تبدیلی لائیں گے ، وزیر اعظم پا کستا ن نے آزادکشمیر کا بجٹ گیا رہ ارب سے چوبیس ارب کیا اور جب پو چھا جا تا ہے کہ یہ بجٹ کہاں خرچ ہوا ہے تو فاروق حیدر واویلا شروع کر دیتا ہے کہ تقسیم کشمیر کی سازش کی جارہی تیرھویں تر میم کے بارے میں وفاق کے تحفظات پر بھی فاروق حیدر ،تقسیم کشمیر کا شوشہ چھوڑ دیتا ہے کشمیری قوم کی موجودگی میں کبھی تقسیم کشمیر نہیں ہو سکتی وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان نے کشمیریوں کو حق خوداردیت دلانے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیہا ڑی باغ میں ایڈ وائزر وکشمیر افئیر اور سیز چوہدری فاروق احمد کی جانب سے دئیے گے استقبالیہ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

استقبالیہ کی صدارت چوہدری فاروق نے کی ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں میر پور اور پورے آذادکشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے والہانہ محبت دی میرا مقابلہ حکومت اور بڑے بڑے مجفاروں سے تھا ضمنی الیکشن کے بعد اب پوری طر ح مسلہ کشمیر کے لیے یو ر پ امریکہ میں اپنا کردار ادا کروں گا وقتی ضمنی الیکشن پر توجہ سے یہ سلسلہ تعطل کا شکار ہوا آج ہمیں مقبوضہ کشمیر میں ساڑھے پا نچ ماہ سے زائد عرصہ سے محصور کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہو نا ہے متحد ہو کر اپنی آواز اٹھا نی ہے بھارت کا مکرو چہرا بے نقاب کرنا ہے آج گا ندھی اور نہرو کا بھارت نہیں بلکہ مودی اور آر ایس ایس کا گھنائو رُخ والا بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے۔

صدر تقریب چوہدری فاروق احمد نہ کہا کہ ضمنی الیکشن میں بیر سٹر سلطا ن محمود چوہدری کی کامیا بی سے تحریک آزادی کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے وادی بنا ہ کھو ئی رٹہ کے عوام بیر سٹر سلطا ن محمود چوہدری سے والہانہ محبت کر تے ہیں اور کرتے رہیں گے استقبالیہ تقریب سے سابق ممبر کونسل چوہدری محبوب ایڈو کیٹ،چوہدری اخلاق ،سابق وزیر صحت چوہدری رفیق نئیر ،امیدوار اسمبلی ڈاکٹر نثا ر انصر ابدالی،چوہدری جا وید شاہد ایڈوکیٹ ،چوہدری محفو ظ چھٹہ،ملک ظفر،ملک مبشر عادل،ناصر لطیف کالس ایڈوکیٹ،بیر سٹر اسرار ملک،راجہ سکندر خان ایڈوکیٹ ،چوہدری بشیر ناز ایڈوکیٹ،چو ہدری شہپال آف یو کے ،قا ضی اسد تبسم ،اعجا ز یو سف ،وقاص رزاق نے بھی خطا ب کیا۔

سٹیج سیکر ٹری کے فرائض چوہدری وسیم کفا ئیت ایڈوکیٹ نے انجا م دئیے تلاوت کی سعادت حا فظ جا وید مغل نے حاصل کی۔