شنگھائی تعاون تنظیم کا سربرائی اجلاس، وزیراعظم عمران خان کو مدعو کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں 8 ممالک کے سربراہ شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کی میزبانی بھارت کرے گا

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 17 جنوری 2020 12:22

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربرائی اجلاس، وزیراعظم عمران خان کو مدعو کرنے ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17جنوری2020ء)   شنگھائی تعاون تنظیم کے سربرائی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس اجلاس کی میزبانی بھارت کرے گا جس کا اعلان بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔بھارتی دفرت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو بھی مدعو کیا جائے گا اور مقرر طریقے سے بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2017 میں پاکستان اور بھارت مکمل طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن بنے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے مختلف اجلاسوں میں شرکت کی گئی ہے۔اس بار اس اجلاس کی میزبانی بھارت کرے گا جو رواں سال ہو گا۔بھارت کی جانب سے اس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بھی مدعو کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں عمران خان کو مقرر طریقے سے بلانے کا کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس اجلاس میں 8 ممالک کے سربراہ شرکت کریں گے جو کہ اس تنظیم کا حصہ ہیں۔رکن 8 ممالک میں پاکستان،بھارت، روس، چین، قازقستان،کرغستان،تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ملک بھارت اس وقت"مقبوضہ بھارت" بنا ہوا ہے۔بھارت پراس وقت انتہا پسند آر ایس ایس کا راج ہے جو کہ مسلمانوں سمیت مختلف اقلیتوں سے نفرت کرتے ہیں۔

مزید بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پوری دنیا آ کر مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کا حال دیکھے، دونوں میں بہت فرق ہے۔عمران خان نے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک میں کشیدگی کے کوئی حالا ت پیدا نہ ہوں ،خطے کا امن سب سے زیادہ ضروری ہے۔یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس اجلاس کی میزبانی بھارت کرتے گا۔عمران خان کو بلانے کا اعتراف بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔