
جہانگیر ترین بھی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے
پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کا ایک گروہ یہ کوشش کر رہا تھا کہ چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے: سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا بیان
اسامہ چوہدری
جمعرات 6 فروری 2020
21:40

(جاری ہے)
انھوں نے کہاتھا کہ اپوزیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو نہ گرایا جائیگا، بلکہ انکو اندرسے ہی کھوکھلا کیا جائیگا، اس لیے جہانگیر ترین کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، وہ جانتے تھے کہ جب ہی وزیراعظم عمران خان کرائسز کا شکار ہوتے ہیں تو جہانگیر ترین ہی انکی مدد کے لیے آتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی اور جہانگیر ترین کی جو بھی غلط فہمیاں تھیں انھیں دور کیا جا چکا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم کی، پرویز خٹک کی اور جہانگیرترین کی اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ تھا کہ اب پاکستان تحریک انصاف میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کہ جہانگیر ترین کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انکے خلاف میڈیا پر ایک بہت بڑی مہم چلائی گئی، عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین نے الیکشن سے پہلے پارٹی پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ اب پرویز خٹک پارٹی میں آگے آنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے تین روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے دو رکن قومی اسمبلی اورایک اعلیٰ بیوروکریٹ کے ہمراہ ایک ملاقات کی جس میں انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی گڑبڑ چل رہی ہے اسکے پیچھے جہانگیر ترین ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اسکے بعد جہانگیرترین ملک سے باہر چلے گئے اور واپس آکر انھوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے ملاقات کی۔ اب جہانگیر ترین کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ بھی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے تھے۔مزید اہم خبریں
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
اگر حکمرانوں کو ملک اورعوام کو بچانے کی فکر ہوتی تو سیلاب سے اتنی بڑی تباہی نہ آتی
-
انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہو گا
-
آج تک جو آپریشن ہوئے انکا کیا نتیجہ نکلا؟
-
نیا قرض تب ہی ملے گا جب پُرانا پروگرام کامیابی سے چلے گا
-
امریکا ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.