سی پیک میں آزاد کشمیر کی شمولیت سے معاشی انقلاب آئے گا، راجہ فاروق حیدرخان

چین مخلص دوست اور محسن ہے جس نے ہر مرحلے پر ہمارا ساتھ دیا ،تعلیم اور انفراسٹرکچر پائیدار ترقی کازینہ ہیں ہم نے اپنے دور میں ان دونوں شعبہ جات میں جو اصلاحات لائیں وہ ماضی میں نہیں ہوسکیں،وزیراعظم آزاد کشمیر

منگل 10 مارچ 2020 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ سی پیک صرف ایک سڑک یا ترقیاتی منصوبہ نہیں ایک سٹرٹیجیک الائنس ہے ۔اس میں آزادکشمیر کی شمولیت سے ریاست میں معاشی انقلاب آئیگا چین مخلص دوست اور محسن ہے ہر مرحلے پر ہمارا ساتھ دیا تعلیم اور انفراسٹرکچر پائیدار ترقی کازینہ ہیں ہم نے اپنے دور میں ان دونوں شعبہ جات میں جو اصلاحات لائیں وہ ماضی میں نہیں ہوسکیں آزادکشمیر کو چاروں موسموں کے لیے سیاحتی مرکز بنائیں گے کالا باغ ڈیم آج تک نہیں بن سکا مگر نیلم جہلم منگلا آپ ریزنگ بغیر کسی لاٹھی گولی کے بن گئے کوہالہ پر بھی کام شروع ہونیوالا ہے آزادکشمیر کے لوگوں کی خواہش ہے کہ پاکستان کی چمنیوں سے دھواں نکلتا رہے مقبوضہ کشمیر میں اپنے پیاروں کو پاکستان کے پرچم میں دفنانے والے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں کشمیر ہندوستان پاکستان کے درمیان کوئی سرحدی تنازعہ نہیں حق خودارادیت کا مسئلہ ہے وہ انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجیک اسٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام سنٹر فار پیس ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کی تیار کی گئی سی پیک ان آزادکشمیر رپورٹ کی نقاب کشائی کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ایمسیڈر خالد محمود ، ایمسیڈر اعزاز احمد چوہدری،ذولفقار عباسی،طلعت شبیر و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پاکستان کے سفرا دانشور حضرات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ نے شرکاء کوآزادکشمیر سی پیک کے منصوبہ جات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ میری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے ساتھ نظریاتی رشتوں کو مظبوط کروں کشمیری مر جائیں گے پاکستان کو دھوکہ نہیں دینگے پاکستان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے میں بات کھل کر اور پاکستان کے مفاد میں کرتاہوں کراچی بلڈنگ گری تو لواحقین کیسے چیخ و پکار کررہے تھے ہم بھی پار والوں کے لواحقین ہیں ہمارا دل پریشان اور اداس ہوتا ہے جب پار کی خبریں سنتے ہیں کلیجہ پھٹتا ہے میرے آدھے رشتہ دار وہاں ہیں آزادکشمیر سے پاکستان کو ملانے والی تمام سڑکیں ہماری طرف سے اعلی معیار کی بن چکی ہیں جب ادھر داخل ہوتے ہیں تو تمام سڑکیں خراب ہیں۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی دو رپورٹس کشمیر پر آئیں بدقسمتی سے ہم انہیں کیش نہیں کروسکے اسی لیے کہتا ہوں کہ ہمیں بین الاقوامی سطح پر اپنا مقدمہ خود پیش کرنے کی اجازت دی جاے اللہ کا شکر ہے کہ بنیادی اور دیرینہ حل طلب مسائل کو حل کیا 13 ویں ترمیم کے ذریعے بااختیار بنایا آج دنیا میں آپ یہ فخر سے کہ سکتے ہیں کہ آزادکشمیر بااختیار ہے یہاں کوئی ایک بھی سیاسی قیدی نہیں آزادکشمیر میں پائیدار ترقی نظر آرہی ہے جب اقتدار سنبھالا تو ادھار لیکر پٹرول ڈالا کرتے تھے بہترین مالیاتی ڈسپلن قائم کیا گیا آج ہم انتظامی بجٹ میں سرپلس ہیں سی پیک میں حصہ بنانے اور آزادکشمیر کو مالیاتی انتظامی آئینی اختیارات کی واپسی پر سابق وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل کے شکرگزار ہیں موجودہ حکومت نے بھی ہمارے ساتھ اچھا سلوک کیا ہم نے اقتدار کو عام آدمی تک پہنچایا میرٹ کے ذریعے اساتذہ اور آفیسران کی تقرریاں بذریعہ پی ایس سی اور این ٹی ایس کیں۔