م*ماسک اور سینیٹائزرز کیساتھ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، جے یوآئی

جمعرات 26 مارچ 2020 22:00

ح*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد مولانا مفتی روزی خان مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا عبدالغفور مدنی حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد میر سرفراز شاہوانی میر فاروق لانگو حافظ خلیل احمد سارنگزئی مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی مفتی نیک محمد فاروقی محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ مولانا سعداللہ آغا عبداللہ سلیمانخیل ملک عبداللہ خان ناصر حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ماسک اور سینیٹائزرز کے ساتھ اشیا خردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظالم اور ناترس فطرت کی علامت ہے جس کی انسانیت اور اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے ہم وہ بے حس قوم بن چکے ہیں کہ کسی کے گھر کو لگی آگ دیکھ کر اسے بجھانے کی بجائے وہاں اپنی سگریٹ سلگانے کی فکر میں لگے رہتے ہیں ایسی ناروا سوچ مسلمانوں کی شان نہیں ہے کہ ہر مشکل میں لوگوں نے اپنا الو سیدھا کرنا ہوتاہے انہوں نے کہا کہ مصیبت اور غم وخوف کی اس نازک گھڑی میں بھی بہت سارے سفید پوش لوگ خوف خدا نہیں بلکہ پیٹ کے دوزخ کو حرام اور ناجائز کمائی سے بھرنے کی قبیح کوششوں میں لگے رہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیانہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے حالات پلٹنے سے ہرعام وخاص کو معلوم ہے کہ ایسے حالات میں دیگر شہریوں کی طرح کوئٹہ میں بھی لاکھوں افراد نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں ان کی داد رسی حکومت کے ساتھ صاحب ثروت افراد کی ذمہ داری ہے مگر عملا" کچھ نہیں ہوا ہیانہوں نے کہا کہ سخت اور پریشان کن ماحول میں گراں فروشی میں اضافہ عذاب خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے آٹا بیس کلو بوری کی قیمت بارہ سو تک کردی گئی کوئی پوچھنے والا نہیں دوسری طرف مالک مکان مافیا کی جانب کرایہ داروں پر زمین تنگ کردی جارہی ہے وہ بہر صورت کرایہ وصول کرنا چاہتے ہیں اسی طرح چھوٹے نجی تعلیمی ادارے بند ہونے کا قوی خدشہ ہے اس سلسلے میں حکومت کو چاہیئے کہ ان تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیوں کے پہیہ چلانے کیلئے پالیساں مرتب کرکے مزدوروں کو اجرت کیلئے آسان پالیسی بنائے کہ جس میں کرپشن اور بندر بانٹ کا خطرہ نہ ہو اور نجی تعلیمی اداروں کیلئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کرکے ان کے مستقبل کو بچائے انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو مفت ماسک اور سینیٹائزر فراہم تک نہ کرسکی جبکہ بلندوبانگ دعووں سے باز نہیں آتی جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں نے کوئٹہ ٹو کراچی ٹوڈی ڈرائیوروں کے منہ مانگے کرایوں کی بھی سخت مذمت کی ہے دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے انصار الاسلام کے سالار حافظ مجیب الرحمان ملاخیل کی سربراہی میں انصار الاسلام کے جوانوں نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں میں کھانا تقسیم کیا اور ان کو حوصلہ دیا