کورونا وائرس کا شکار ہونیوالی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

ایک بچہ فوت ہو گیا ، محمکہ ٹیم نے ماں اور بچے سمیت ہسپتال کے 13 افراد کی ٹیسٹنگ کر لی ، ہسپتال میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 4 مئی 2020 10:40

کورونا وائرس کا شکار ہونیوالی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
ٹنڈووالہ یاز (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 4 مئی 2020ء ) کورونا میں مبتلا خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ، تفصیلات کے مطابق ٹنڈووالہ یاز کے ایک نجی ہسپتال میں کورونا وائرس کی شکار خاتون نے جوڑا بچوں کو جنم دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق نجی ہسپتال میں حاملہ خاتون کی چند دن قبل ہی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی۔ پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں سے ایک فوت ہو گیا ہے۔

بچوں کی پیدائش کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم موقع پر پہنچی اور خاتوں اور بچے سمیت دیگر 13 افرد کے کورونا ٹیسٹ لئے ج میں طبی عملہ بھی شامل تھا ۔ دوسری جانب ہسپتال میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ خاتون نے کورونا سے متعلق کچھ نہیں بتایا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال کو بلاجواز ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔ خاتون کے اہل خانہ بھی حیدر آباد کےسول ہسپتال میں علاج نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں، اور موقف اختیار کیا ہے کہ ا س سےقبل حیدرآباد کے سول ہسپتال گئے جہاں ٹھیک سے علاج نہ کیا گیا. واضح رہے موذی وبا سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار 164 ہو گئی ہے۔

جبکہ 462 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 14 ہزار 109 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 5 ہزار 593 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 افرادانتقال کر گئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 524، سندھ میں 7 ہزار 465، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 129 ہے۔ بلوچستان میں 1 ہزار 218 ، گلگت بلتستان میں 364 اسلام آباد میں 393 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 71 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ دوسری جانب عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب، وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔