نریندر مودی عید کے قریب یا رمضان کے بعد سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے

روز پاکستان پر الزام لگایا جا رہا ہے، 2 ماہ میں چھوٹی موٹی جھڑپ دیکھ رہا ہوں، ہمیں تیار رہنا چاہئے: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

muhammad ali محمد علی بدھ 6 مئی 2020 00:45

نریندر مودی عید کے قریب یا رمضان کے بعد سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2020ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نریندر مودی عید کے قریب یا رمضان کے بعد سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے، روز پاکستان پر الزام لگایا جا رہا ہے، 2 ماہ میں چھوٹی موٹی جھڑپ دیکھ رہا ہوں، ہمیں تیار رہنا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تشویش ناک دعویٰ کیا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ عید کے بعد سرحدوں پر جھڑپ ہو سکتی ہے۔ بھارتی فوج میں بھی کرونا وائرس پھیل گیا ہے جس کے بعد نریندر مودی اپنے فوجی واپس بلا رہا ہے۔ تاہم اس صورتحال میں بھی بھارتی وزیراعظم مودی روز پاکستان پر الزام لگانے کا سلسلہ بند نہیں کر رہا۔ نریندر مودی بہت مستی میں گھوم رہا ہے اسی لیے اسے پاکستان کے ساتھ سرحد پر چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

2 ماہ کے عرصے کے دوران سرحدوں پر چھوٹی موٹی جھڑپیں ہو سکتی ہیں۔ وزیر ریلوے کہتے ہیں کہ عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ہونے کا امکان ہے اس لیے ہمیں تیار رہنا چاہئے۔ بھارتی وزیراعظم مودی کو پاک فوج کی طاقت کا اندازہ نہیں ہے کوئی شرارت کرے گا تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ ہمیں بھارت کے ارادوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی تیاری مکمل رکھی چاہیئے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج بھی اپنے حالیہ ایک انٹریو کے دوران کہہ چکے ہیں کہ لائن آف کنٹرل پر کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز کاروائیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بھارتی فوج آزاد کشمیر میں سویلین آبادی کو نشانہ بناتی ہے۔ کچھ روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کو دورہ کیا تھا۔ آرمی چیف نے جوانوں کو حوصلہ بڑھایا تھا، اور بھارت کو خبردار بھی کیا تھا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔