Live Updates

پشین،کون کہاں عید منائے گا،سیاسی،مذہبی،قبائلی رہنماء کوروناکے باعث عید سادگی سے منانے کے ساتھ کسی سے نہیں ملیں گے

ہفتہ 23 مئی 2020 16:55

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) اس سال عیدالفطر کون کہاں منائے گا،کورونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان کے سیاسی قائدین،وزراء،اراکین پارلمینٹ،وکلاء،قبائلی عمائدین اس دفعہ عیدالفطر سادگی سے منانے کے ساتھ عید الفطر کی مبارکباد نہیں لینگے، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنے اپنے علاقوں میں صرف نماز عیدالفطر کے اجتماعات میں شرکت کے بعد سادگی سے عید منائیں گے اور اپنے مہمان خانوں و حجروں میں عیدالفطر کی مبارکباد لینے کی بجائے سماجی فاصلوں سے دوری کے اصول کو برقرار رکھنے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے اور صرف موبائل فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے عید کی مبارکباد لینگے،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی گلستان، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل وڈھ خضدار، وزیراعلی جام کمال خان اور گورنر امان اللہ یاسین زئی کوئٹہ،چیف آف ساراوان رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی کوئٹہ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کوئٹہ،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر مالک کاسی کوئٹہ، ڈپٹی سپیکر بلوچستان سردار بابر خان موسیٰ خیل اپنے گاؤں ضلع موسی خیل،جمعیت علمائے اسلام کے بلوچستان کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع قلعہ سیف اللہ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو کوئٹہ و کراچی،کاسی قبیلے کے سربراہ نواب ارباب ظاہر کاسی کوئٹہ، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو منگوچر قلات، نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی ڈاکٹر مالک بلوچ اور جان محمد بلیدی تربت، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ کوئٹہ،پشتون قومی جرگہ کے کنوینر نواب ایاز خان جوگیزئی قلعہ سیف اللہ، پشتونخوا میپ کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ مسلم باغ، سابق نگران وزیر اعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی کڑک سبی، پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اسلام آباد، نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر محمد شہی کوئٹہ و قلات،سینیٹر احمد خان کوئٹہ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی چمن، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نوابزادہ ہمایون جوگیزئی قلعہ سیف اللہ، رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین توبہ کاکڑی پشین، سابق ایم پی اے آغا سید لیاقت علی کربلا پشین، صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی کلی پیرعلی زئی قلعہ عبداللہ، سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار کاکڑ برشور، پیپلز پارٹی کے رہنماء بسم اللہ خان کاکڑ حبیب زئی قلعہ عبداللہ، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ کوئٹہ، چئیرمن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو کوئٹہ،سابق وزیر جلیل خان دوتانی کوئٹہ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال تربت، سابق مئیر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان پشین، سابق ایم این اے عبدالقہار ودان قلعہ عبداللہ،سابق وفاقی وزیر پٹرولیم میر باز کھیتران بارکھان، پراسیکیوٹرجنرل بلوچستان ہائی کورٹ نعمت اللہ ایڈووکیٹ قعلہ بٹیزئی پشین، سابق صوبائی وزیر مولاناسید عبدالباری آغا کاکازئی پشین،سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا شادیزئی پشین ، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک میٹھا خان کاکڑ ڑوب،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل شہک بلوچ کوئٹہ، سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری میراں جان کاکڑ پشین،رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین کلی ملیزئی پشین، رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی خانوزئی، سابق رکن صوبائی اسمبلی عارفہ صدیق مسلم باغ،پاکستان ورکرز پارٹی کے چیئرمین بلال کاکڑ بوستان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سربلند خان جوگیزئی لورالائی،سابق چئیرمن پاکستان بیت المال بلوچستان میر عطائ اللہ محمدزئی تربت، سابق نگران وزراء یحیٰ خان ناصر اور ملک عنایت کاسی کچلاک و کوئٹہ میں عیدالفطر سادگی سے منائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات