پنجاب میں نمبر گیم پوری رکھنے کا ٹاسک گورنر اور وزیراعلیٰ کے سپرد

حکومت نے پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کے لئے رابطے شروع کردیے، گورنر اور وزیراعلیٰ کو ٹاسک دیے دیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 30 جون 2020 00:49

پنجاب میں نمبر گیم پوری رکھنے کا ٹاسک گورنر اور وزیراعلیٰ کے سپرد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 جون2020ء) پنجاب میں نمبر گیم پوری رکھنے کا ٹاسک گورنر اور وزیراعلیٰ کے سپرد، حکومت نے پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کے لئے رابطے شروع کردیے، گورنر اور وزیراعلیٰ کو ٹاسک دیے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتحادیوں کی ناراضگی اور سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوگئی ہے، پنجاب میں نمبر گیم پوری رکھنے کا ٹاسک بڑوں کے سپرد کردیا گیا ہے۔

پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات بھی دور کرنے کیلئے رابطے شروع کر دئے گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے ناراض ارکان پر بھی حکومت نے نظریں جما لی ہیں۔ گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹاسک دیدیا گیا ہے ۔ پنجاب میں حکومت نے کسی بھی متوقع صورتحال سے بچنے کے لئے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ہے اور پنجاب اسمبلی میں کسی بھی متوقع صورتحال سے بچنے کے لئے نمبر گیمز پوری رکھنے کی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے، نمبر گیم پوری رکھنے کا ٹاسک وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے سپرد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کےبڑے بڑوں نے پارٹی کے ناراض اراکین کے تحفظات بھی دور کرنے کے لیے رابطے شروع کردیئے ہیں اور آزاد اراکین کو بھی اپنے ساتھ رکھنے کے لئے رابطے کئے جارہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین پر بھی حکومت کی نظر ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے قومی اسمبلی کے لیگی ناراض ارکان کو حکومت کے ساتھ ملانے کے لئے اپنے بعض ایم این ایز کو ٹاسک سونپ دیا ہے، اس حوالے سے (ن) لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے کوئی ایم این اے ناراض نہیں، وفاقی حکومت اپنی حکومت کی کھوکھلی بنیادوں کو سہارا دینے کے لئے اس قسم کے پروپیگنڈے کر رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں منہ کی کھانا پڑے گی۔