Live Updates

حکومت مخالف لائحہ عمل کیلئے اپوزیشن کی اے پی سی آج اسلام آباد میں ہوگی

آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف مشترکہ جلسوں اور ریلیوں کی تجویز بھی پیش کی جائے گی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 20 ستمبر 2020 10:37

حکومت مخالف لائحہ عمل کیلئے اپوزیشن کی اے پی سی آج اسلام آباد میں ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2020ء) اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی ، ‌حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ، 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، اے پی سی کا اپوزیشن کے اتحاد میں تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اے پی سی شرکاء کے سامنےمشترکہ موثر جدوجہد کے لئے حکومت مخالف اتحاد کی تجویز رکھی جائے گی جبکہ اے پی سی میں حکومت مخالف مشترکہ جلسوں، ریلیوں کی تجویز بھی پیش کی جائے گی ، اسلام آباد میں ہونے والی اس اے پی سی کی پیپلزپارٹی میزبانی کرے گی . تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی اے پی سی میں 11 جماعتوں کے وفود شرکت کریں گے ، اے پی سی میں حکومت کی2 سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی ، اس آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیےمسلم لیگ ن کے 11 رکنی وفد کی قیادت شہبازشریف کریں گے ، جبکہ وفد میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی شامل ہوں گی ، ان کے ساتھ شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف،احسن اقبال،ایاز صادق،پرویز رشید، سعد رفیق،رانا ثناءاللہ، امیرمقام اور مریم اورنگزیب بھی وفد کا حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کی حامی بھرلی ، جہاں قائد ن لیگ اے پی سی ٹسے یلیفونک لنک کے ذریعےخطاب کریں گے ، پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری بھی اس اے پی سی مین ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے ، کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے خطابات کو بھی اہم قرار دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، کے علاوہ محمود خان اچکزئی ، اسفند یار ولی خان ، آفتاب شیرپاوٴ بھی خطاب کریں گے ، اے پی سی میں جے یو آئی ف کے وفد میں مولانا فضل الرحمٰن، اکرم درانی اور مولانا عبدالغفور حیدری اے پی سی میں شریک ہوں گے ۔ دوسری طرف جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت سے معذرت کرلی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات