
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہائوسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس
سی ڈی اے نے دو نیلامیوں میں55ارب روپے اکٹھے کیے جو وفاقی دارالحکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے بروے کار لائے جائیں گے،جڑواں شہروں کے رہائشیوں کیلئے غازی بروتھا سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے،روات بھارہ کہو رنگ روڈ تعمیر کے منصوبہ زیرغور ہے ، چیئرمین سی ڈی کے بریفنگ وزیرِ اعظم کاحکومت پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے بہتر معاہدے پر اطمینان کا اظہار ، حکومت شفاف معاہدو ں اور عوام کی ایک ایک پائی کا مناسب استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے پر عزم ہے، عمران خان
جمعرات 24 ستمبر 2020 22:49

(جاری ہے)
چیئر مین سی ڈی اے نے بتایا کہ گذشتہ دو نیلامیوں (جولائی اور ستمبر) میں سی ڈی اے نے 55ارب روپے اکٹھے کیے ہیں جو کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے برے کار لائے جائیں گے۔
مکمل شدہ منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ پارک انکلیو بریج، برما بریج، جی سیون جی ایٹ انڈر پاس منصوبہ اور پیدل چلنے والوں کے لئے مختلف بریج اور کیپیٹل ہسپتال میں اضافی بلاک تعمیر کرنے کے منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی صاف پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے غازی بروتھا سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ روات بھارہ کہو رنگ روڈ تعمیر کے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں گرین ایریاز کے تحفظ کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ 3.8ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے انیس منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 4.2ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے منصوبوں کی منظوری کا عمل زیر غور ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ 7.49ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 12.07ملین مربع فٹ کی تعمیرات کے منصوبوں کی منظوریوں کا عمل زیر غور ہے جسے مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائیگا۔ لاہور میٹرو منصوبے کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ دورِ حکومت میں میٹرو کامعاہدہ 364روپے فی کلومیٹر کے حساب سے کیا گیا جبکہ موجودہ دور میں جبکہ ڈالر کی قیمت بھی بڑھی ہے یہ معاہدہ 304روپے فی کلومیٹر کے حساب سے کیا گیا ہے۔ اس طرح فی کلومیٹر ساٹھ روپے بچت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں آٹھ ارب روپے بچت ہوگی۔ وزیرِ اعظم نے حکومت پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے بہتر معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت شفاف معاہدو ں اور عوام کی ایک ایک پائی کا مناسب استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے پر عزم ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت
-
نیپال: ہنگاموں کے بعد عبوری حکومت کا قیام، 5 مارچ انتخابات کا دن مقرر
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
-
سعودی عرب نے خیبرپختونخوا میں فوجیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی
-
ہائیبرڈ نظام کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کررہی ہے یہ نظام چلنے والا نہیں
-
پاکستان نے افغان حکومت کو واضح کردیا کہ وہ پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.