کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار آفریدی کی پریس کانفرنس

بدھ 14 اکتوبر 2020 19:21

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار آفریدی کی پریس کانفرنس
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2020ء) : کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ مہنگائی ماضی میں لئے قرضوں کی بدولت ہے وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کے لوگوں کیلئے امید کی کرن ہیں بلوچستان کے رہنے والوں سے جب تعارف ہوا ، ان کی نظریں عمران خان پر مرکوز ہیں۔آج سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں سب سے بڑی بات پاکستان مثبت رخ پر جارہا ہے وہ تمام لوگ جو اداروں کو لوٹ رہے تھے عوام کے حقوق پامال کرتے تھے ان کا دور چلا گیا وزیراعظم کا وڑن ہے پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا شہر یار آفریدی نے کہا کہ آج افغان امن عمل وزیراعظم کی کاوشوں سے جاری ہوا چین کے تعاون سے گیم چینجر منصوبہ سی پیک تکمیل کے مراحل میں ہے لر بر کا نعرہ لگانے والوں نے کھبی بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مظالم پر آواز نہیں اٹھائی دشمن افغانستان کے اندر پاکستان دشمن سوچ پیدا کررہا ہے افغانستان سے تمام درآمدات پاکستان کے راستے جاتی ہیں سنٹرل ایشیا کی گیٹ وے بلوچستان ہے آج پاکستان کے بارے میں وزیر اعظم بہتر پالیسی تشکیل دے رہے ہیں دنیا وزیر اعظم کی تعریف کررہی ہے پاکستان میں سرمایہ کاری آچکی ہے برآمدات بڑھ رہی ہے قرضوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے بھارت نے کشمیر کے اسی لاکھ لوگوں کو اپنے حق سے محروم کیا، وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد اپوزیشن سرگرم ہوئی ، اپوزیشن کے 26 نکات میں کشمیر کیوں شامل نہیں، باہر بیٹھ کر نواز شریف نے جو بیان دیا اس سے ہر سپاہی متاثر ہورہا ہے، اپوزیشن جب پردے کے پیچھے بات کرتے ہیں تو پارلیمنٹ کی بالادستی کیوں یاد نہیں آتی۔

(جاری ہے)

ابو بچاو مہم چلنے والی نہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے والی قوم جاننا چاہتی ہے کہ اپوزیشن نے اپنے دور میں کیا کیا۔