Live Updates

مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے ہسپتال پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر زرداری کی عیادت اور خیریت دریافت کی، ملاقات میں‌ حکومت مخالف تحریک آگے بڑھانے ، مزید جلسوں‌ سمیت دیگر آپشنز پر غور کیا گیا، ذرائع

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 18 اکتوبر 2020 17:35

مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے ہسپتال ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 18 اکتوبر 2020ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنےکراچی کے نجی ہسپتال پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی کے ضیا الدین ہسپتال میں آصف علی زرداری سے‌ ملاقات کی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر زرداری کی عیادت اور خیریت دریافت کی، ملاقات میں‌ حکومت مخالف تحریک آگے بڑھانے ، مزید جلسوں‌ سمیت دیگر آپشنز پر غور کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں‌ رہنماؤں‌ کی ملاقات میں‌ اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے تیز ، مشترکہ حکمت عملی پربھی بات چیت کی گئی ہے ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی آج کے جلسے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ساتھ ہیں‌ اور ساتھ مل کر جدوجہد کو آگے بڑھائیں‌ گے ۔

(جاری ہے)

واضح‌ رہے کہ اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج کراچی کے باغ جناح‌ گراونڈ‌ میں‌ حکومت مخالف جلسہ کررہی ہے. پی ڈی ایم کے جلسے میں‌ شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ چکے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور مریم نواز پہلے کارساز جائیں گے اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دعا کریں گے اس کے بعد دونوں رہنما ایک ساتھ جلسے میں شرکت کے لیے پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا تھا کہ پیپلز پارٹی آج کے جلسے میں نواز شریف کی تقریر کی مخالفت کررہی ہے جس کے پیش نظر مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان سے پیپلزپارٹی کی قیادت سے بات کرنے کے لیے کہا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات