
سلیکٹڈ حکومت نے یک جنبش قلم 749 خاندانوں کے چولہے بجھا دیئے،بلاول بھٹوزرداری
ایک کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ لگانے والا نالائق اعظم لاکھوں پاکستانیوں کو بیروزگار کر چکا، چیئرمین پیپلزپارٹی
جمعرات 22 اکتوبر 2020 14:21

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جب حکومت ہی بلاجواز ملازمین فارغ کرنے لگے، تو نجی سیکٹر میں ملازمین کی نوکریوں کا کیا ہوگا۔
کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت اور سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے ملکی معیشت کی حالت دگرگوں ہے۔ ایسے مشکل حالات میں ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے والے آئی ایم ایف کے وفادار ہیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ نااہل و نالائق حکمران عوام کے ذریعہ معاش کے لیئے سونامی بن کر آئے ہیں۔ مثالیں ریاستِ مدینہ کی دیتے ہیں، لیکن ان کے کام مسولینی اور ہٹلرسے بھی بدتر ہیں۔ جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی ہے، عوام اچھی خبر سننے کو ترس گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو تو شہری سہم جاتے ہیں، وزیراعظم نوٹس لے تو ملک میں خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ زبان زدِ عام ہے، موجودہ وفاقی کابینہ کا کام فقط بجلی، گیس، تیل کی قیمتیں بڑھانا اور بیروزگار کرنا ہے۔ اگر حکومت کو خراب کارکردگی والا ایک ملازم برداشت نہیں، تو قوم ایک نالائق وزیراعظم کو کیوں جھیلے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ریڈیو پاکستان کے ملازمین سمیت مختلف اداروں سے بلاجواز برطرف کیئے گئے ملازمین کے ساتھ ہے۔ پیپلز پارٹی ہر فورم پر نوکریوں سے نکالے گئے سرکاری ملازمین کا آواز بنے گی۔ نالائق حکمرانوں کو گھر جانے کا وقت قریب ہے، آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئے گی، پاکستان میں روزگار اور خوشحالی لائے گی۔ تمام برطرف ملازمین کو فوری بحال کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.