ملک کو 18 وین ترمیم اور 73 کے آئیں کے مطابق حقوق دلوائے، گلگت بلتستان کو بھی حقوق دیں گے ،بلاول بھٹو زر داری

شہید بھٹو کے ایٹم بم کے تحفہ کے باعث بھارت کی انکھوں میں آنکھیں ڈال سکتے ہیں ،جب تک آپ کی آواز اسلام آباد نہیں پہنچے گی تب تک ہم سوال کرتے رہینگے ،بے نظیر مزدور کارڈ سندھ کی طرح گلگت بلتستان میں شروع کرونگا ،پی ڈی ایم کے تحت جمہوری کی بحالی کے لیے تحریک چلا رہے ہیں ،آپ نے شہیدوں کا ساتھ دینا ہے یزیدون کا نہیں، کارکنوں سے خطاب

پیر 26 اکتوبر 2020 22:22

ملک کو 18 وین ترمیم اور 73 کے آئیں کے مطابق حقوق دلوائے، گلگت بلتستان ..
کھر منگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پورے ملک کو 18 وین ترمیم اور 73 کے آئیں کے مطابق حقوق دلوائے، گلگت بلتستان کو بھی حقوق دیں گے ، شہید بھٹو کے ایٹم بم کے تحفہ کے باعث بھارت کی انکھوں میں آنکھیں ڈال سکتے ہیں ،جب تک آپ کی آواز اسلام آباد نہیں پہنچے گی تب تک ہم سوال کرتے رہینگے ،بے نظیر مزدور کارڈ سندھ کی طرح گلگت بلتستان میں شروع کرونگا ،پی ڈی ایم کے تحت جمہوری کی بحالی کے لیے تحریک چلا رہے ہیں ،آپ نے شہیدوں کا ساتھ دینا ہے یزیدون کا نہیں۔

پیر کو کھرمنگ کے علاقے طولتی میں انتخابی جلسے سے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کھرمنگ کے جیالوں کو سلام کرتا ہوں ،جس طرح جگہ جگہ ہمارا استقبال کیا میں زندگی بھر آپ کی محبت نہیں بھول سکتا ،اس ملک کی جمہوریت کی جہدوجہد میں کھرمنگ کے نوجوانوں کا شامل ہے ،ذوالفقار علی بھٹو نے کھرمنگ میں کہا کہ بندوق نہیں ای بم کا بٹن دبے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے ایٹم بم کے تحفہ کے باعث بھارت کی انکھوں میں آنکھیں ڈال سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے راج اور ایف سی آر کا خاتمہ کیا ،پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو شناخت دی ،گلگت بلتستان کا میرا تیسرا دورہ ہے، پورے ملک کو 18 وین ترمیم اور 73 کے آئیں کے مطابق حقوق دلوائے، گلگت بلتستان کو بھی حقوق دیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ جب تک آپ کی آواز اسلام آباد نہیں پہنچے گی تب تک ہم سوال کرتے رہینگے ،یہ الیکشن نہیں آپ کے مستقبل کی جہدوجہد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی تباہی والی تبدیلی سے بچانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کے نوجوان کو روزگار دلوایا ۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیل ملز جس کو عمران خان بند کروانا چاہتا ہے وہ ذوالفقار علی بھٹو نے بناکر لوگوں کو روزگار دیا ، انہوںنے کہاکہ بے نظیر بھٹو نے عورتوں کو بھی روزگار دلوایا ،لیڈی ہیلتھ ورکرز کا منصوبہ بے نظیر بھٹو کا ہے ،معاشی بحران کے لئے عوامی حل چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے دور میں میں دو سیلاب آئے اور ہر دوسرے دن دہشتگردی کا واقعہ ہوتا تھا مگر حالات باوجود مقابلہ کیا ،ہماری فوج دہشت گردی سے مقابلہ کر رہی تھی 175 فیصد تنخواہ میں اضافہ کیا ،پنجاب، کے پی کے میں تنخواہ اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا، سندھ نے کرونا کے باوجود تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی جھوٹی جماعت ہے بہت بات جھوٹی اور یو ٹرن نکلی ۔

انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کی حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کی عوام خدمت کا موقع مجھے دے گی ،اسلام آباد سمیت دنیا بھر میں اپکی آواز پہنچا سکوں ۔ انہوںنے کہاکہ جیسے سندھ میں مفت علاج کے ہسپتال بنائے ویسے یہاں بنائونگا ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں تعلیمی ادارے بنانا چاہتا ہوں ،سندھ میں مزدوروں کے لیے تاریخی پالیسی بنائی ۔

انہوںنے کہاکہ بے نظیر مزدور کارڈ سندھ کی طرح گلگت بلتستان میں شروع کرونگا ،خصوصی افراد کے کوٹہ کو 2 فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کرونگا اور اس پر عمل کروانگا ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے تحت جمہوری کی بحالی کے لیے تحریک چلا رہے ہیں ،آپ نے شہیدوں کا ساتھ دینا ہے یزیدون کا نہیں۔قمر زمان کائرہ نے طولتی میں انتخابی جلسے سے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھرمنگ کے نوجوان، بزرگ، بچے اور خواتین نے ہمارا بھرپور استقبال کیا ،استقبال سے معلوم ہوتا ہے کہ یہان بھٹو خاندان کے لیے بے پناہ محبت ہے ،الیکشن میں نعرے بازی اور جھانسے دینے والے بھی آئیں گے ،پی ٹی آئی والے آپ کو صوبہ بنانے کا جھانسہ دیں گے ،گلگت بلتستان کو آئینی حق پیپلزپارٹی دے گی ۔

انہوںنے کہاکہ 2018 میں پیپلزپارٹی کی مرکز میں حکومت بنتی تو گلگت بلتستان کو صونہ بناتے، یہ ہمارا 2018 کے الیکشن کا منشور تھا ،عمران خان کو اگر مسلط نہ کیا جاتا تو گلگت بلتستان کے حوالے سے منشور کو پورا کرتے ،گلگت بلتستان کی سڑکون کا وسیع جال اور ریونیو میں اضافہ بھی الیکشن 2018 کے منشور میں شامل تھا ،گلگت بلتستان اور مرکز میں بیک وقت الیکشن کروانے کا مطالبہ بھی منشور میں شامل تھے ،نوکریاں دینے پر نیب نے ہم پر ریفرنس بنائے ۔ انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی بیٹی کو کال کوٹھری میں کہا کہ عوام کا ہاتھ نہ چھوڑنا۔