حکومت کا 5 ممالک سے مجرموں اور دہشتگردوں کی حوالگی کیلئے بڑا اقدام

میوچل لیگل اسسٹنس کا معاہدہ نہ رکھنے کےباعث مجرمان کا باہمی تعاون کی بنیاد پرتبادلہ ہوگا، کابینہ ارکان نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانیہ سے بھی معاہدہ کرنے پر اصرار کیا ہے۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 اکتوبر 2020 16:11

حکومت کا 5 ممالک سے مجرموں اور دہشتگردوں کی حوالگی کیلئے بڑا اقدام
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) وفاقی حکومت نے5 ممالک سے مجرموں اور دیشتگردوں کی حوالگی کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے، میوچل لیگل اسسٹنس کا معاہدہ نہ رکھنے کے باعث مجرمان کا باہمی تعاون کی بنیاد پرتبادلہ ہوگا، کابینہ ارکان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانیہ سے بھی معاہدہ کرنے پر اصرار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مجرموں اوردہشتگردوں کی حوالگی کے حوالے سے ایران، افغانستان سمیت 5 ممالک سے باہمی تعاون کے ساتھ منتقلی کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومت کو کئی دہشتگرد اور مجرمان مطلوب ہیں۔ پاکستان بھی باہمی تعاون کی بنیاد پرمجرمان ایران اورافغانستان کے سپرد کرے گا۔ میوچل لیگل اسسٹنس کا معاہدہ نہ رکھنے کے باعث مجرمان کا باہمی تعاون کی بنیاد پرتبادلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانیہ سے بھی معاہدے پر کابینہ ارکان نے اصرار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

 جس میں سیاسی ،معاشی اور سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ اپوزیشن کے جلسوں اور حکومت مخالف تحریک کا جائزہ لے گی۔ کابینہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے میں ریاست مخالف تقریر کا بھی جائزہ لے گی۔ کابینہ کو محسن داوڈ کو بلوچستان روکنے کا معاملہ پر بھی دی جائے گی۔ کابینہ مہنگائی پر قابوپانے کے لئے تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لے گی۔

مہنگائی کے خاتمے کے حوالے حکومتی اقدامات اور اس کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو کورونا کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ گندم کی درآمد سے متعلق کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اب تک ہونے والے تمام فیصلے ترتیب کے ساتھ کابینہ کے سامنے رکھے جائیں گے ۔اجلاس میں اب تک کتنی گندم درآمد ہوسکی، کابینہ کو ٹائم لائن سے آگاہ گیا جائےگا۔ چینی کی درآمد کے شیڈول پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائےگی۔ وزارتوں، ڈویژنوں اور ماتحت اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں کی تفصیلات اجلاس میں پیش ہوگی۔ کریمینل لاء ریفارمز پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔